ETV Bharat / state

گیا: شیرگھاٹی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے ایک ملزم پر چلی گولی، دو زخمی - Firing Incident At Sherghati Court

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 5:39 PM IST

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس عدالت کے احاطے میں پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاع کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

شیرگھاٹی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے ایک ملزم پر چلی گولی، دو زخمی
شیرگھاٹی عدالت میں پیشی کے لیے پہنچے ایک ملزم پر چلی گولی، دو زخمی (etv bharat)

گیا: بہار کے ضلع گیا کے شیرگھاٹی کورٹ میں مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کی ہے ۔ اطلاع ہے کہ شیر گھاٹی کورٹ کے ایک جج کی عدالت میں مجرموں نے گولی چلائی ہے۔ جس سے عدالت کے احاطے میں سراسیمگی پھیل گئی۔ اس گولی باری کے واقعے میں دو افراد کو گولی لگی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں ایک ایل جے پی رہنماء انور خان کے قتل کا اہم ملزم فٹو خان ہے جبکہ دوسرا پولیس كا جوان ہے جو فٹو خان کو عدالت میں پیشی کرا رہا تھا۔ پولیس نے فوری طور پر علاج کے لیے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایاہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عدالت میں پیشی کے لیے لائے گئے فوٹو خان ​​پر گولیاں چلائی گئی ہیں۔ اسے دو گولیاں لگی ہیں۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار کو ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ اس سے وہ زخمی ہوگیا ہے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس عدالت کے احاطے میں پہنچ گئی اور کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اطلاع کے مطابق پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بہار اسمبلی میں اینٹی پیپر لیک بل پاس، قصوروار پائے جانے پر 10 سال کی سزا اور ایک کروڑ روپئے جرمانہ کی تجویز

واضح ہوکہ عدالت احاطہ میں جس فوٹو خان پر گولی چلی ہے اس پر ​​ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لو جپا رہنماء انور خان کے قتل کا الزام ہے۔ فوٹو خان گزشتہ کئی ماہ سے انور علی خان کے قتل معاملے میں جیل میں بند ہے۔

پولیس اُسے آج کورٹ میں پیشی کے لیے لے کر پہنچی تھی۔ انور خان کو ان کے معذور بیٹے کے سامنے گولی مار کر گزشتہ برس 27 ستمبر کو قتل کردیا گیا تھا۔ انور خان پر اس وقت گولی چلائی گئی تھی جب وہ اپنے بیٹے کا سیہولی موڑ پر بال بنوا رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.