ETV Bharat / state

دہلی: کئی گوداموں میں آتشزدگی، بھاری مالی نقصان کا خدشہ - Fire Broke Out In Warehouse

دہلی کے بدھ پورعلاقے میں واقع ایک گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیرمیں کئی اور گودام آگ کی زد میں آگئے۔ آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اوردھواں اڑنے لگا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں۔

دہلی کے بدھ پورعلاقےکے ایک گودام میں آگ لگی جس کی زد میں دوسرے گودام بھی آگئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 1:17 PM IST

نئی دہلی: آج صبح دہلی کے بدھ پور علاقے میں واقع ایک گودام میں آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں کئی اور گودام آگ کی زد میں آگئے۔ آگ کے شعلے بلند ہونے لگے اور دھواں آنے لگا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 35 گاڑیاں موقعے پر پہنچ گئیں۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق آگ اے سی فریج بنانے والے گودام میں آگ لگی تھی۔ یہ آگ آہستہ آہستہ قریبی گھریلو اشیا کے گودام تک پھیل گئی اور کئی بڑے گودام بھی اس کی زد میں آگئے۔ آگ لگتے ہی سب باہر نکل آئے۔ اندر کسی کے پھنسے ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔ تاہم ہولی کے تہوار کے دن کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: اُجین کے بھگوان مہاکال میں بڑا حادثہ، بھسمہ آرتی کے دوران مندر میں آگ لگی، کئی لوگ زخمی - Fire INCIDENT AT BHAGWAN MAHAKAL

فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ فائر کنٹرول روم کو صبح چھ بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں ایک ایک کر کے موقعے پر پہنچنا شروع ہوئیں اور اب تک 35 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں۔ فائر بریگیڈ کے مزید اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ہی واضح ہوسکے گا کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.