ETV Bharat / state

تلنگانہ کے سنگاریڈی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، حادثے میں ڈائریکٹر سمیت پانچ افراد ہلاک - Fire Broke In Chemical Factory - FIRE BROKE IN CHEMICAL FACTORY

تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں تقریباً پانچ افراد کی موت ہو گئی جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقعے پر پہنچ کر آگ کو قابو میں کیا۔

Fire Broke In Chemical Factory
تلنگانہ کے سنگاریڈی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، حادثے میں ڈائریکٹر سمیت پانچ افراد ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 10:52 PM IST

سنگاریڈی: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ ہٹنرا منڈل کے چندا پور میں واقع ایس بی آرگینکس انڈسٹری میں ری ایکٹر پھٹنے اور آگ لگنے سے انڈسٹری ڈائریکٹر روی سمیت پانچ مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں دیگر 16 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غور طلب ہو کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ آگ لگنے کا واقعہ ہوتے ہی مقامی لوگوں کی اطلاع پر فائر فائٹرز وہاں پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مرنے والوں میں آپریٹر کے علاوہ باقی چار بہار کے مزدور تھے۔

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت انڈسٹری میں 60 افراد موجود تھے۔ اطلاع ہے کہ جس جگہ آگ لگی وہاں 15 سے زیادہ لوگ کام کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ریاستی وزیر کونڈا سریکھا، پتنچیرو کے ڈی ایس پی رویندر ریڈی، نرسا پور ایم ایل اے سنیتا ریڈی اور میدک سے بی جے پی ایم پی امیدوار رگھونندن راؤ نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ کے گورنر سی پی رادھا کرشنن نے سنگاریڈی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر نے حکومت کو متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کا حکم دیا۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے بھی اس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

امدادی اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعلیٰ نے افسروں کو امدادی اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راجنارسمہا نے ایم این آر اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.