ETV Bharat / state

اجین میں سابق وقف بورڈ صدر پر جبرا کرایہ وصولی کرنے پر مقدمہ درج - Madhya Pradesh Waqf Board - MADHYA PRADESH WAQF BOARD

ضلع اجین میں صوبائی وقف بورڈ کے موجودہ صدر نے سابق صدر ریاض خان کے خلاف جبرا کرایہ وصولی کا الزام لگاتے ہوئے مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی وقف بورڈ نے بھی 7 کروڑ 11، لاکھ روپے کی ریکوری کا نوٹس بھیجا۔

اجین سابق وقف بورڈ صدر پر جبرا کرایہ وصولی کرنے پر معاملہ درج
اجین سابق وقف بورڈ صدر پر جبرا کرایہ وصولی کرنے پر معاملہ درج (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 2:39 PM IST

اجین میں سابق وقف بورڈ صدر پر جبرا کرایہ وصولی کرنے پر مقدمہ درج (etv bharat)

اجین: ریاست مدھیہ پردیش میں وقف املاک خرید و فروخت کے الزامات ان ہی لوگوں پر عائد ہوتے ہیں جن لوگوں نے اس کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔یاپھر اس سے کسی نا کسی طرح سے منسلک ہوں۔

ایسا ہی ایک نیا الزام ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین کے وقف بورڈ کے سابق صدر ریاض خان پر عائد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف موجودہ صدر فیضان خان نے کھارا کوا تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی کہ ریاض خان ناجائز طریقے سے وقف کے کرائے داروں سے ناجائز طریقے سے کرایہ وصول رہا ہے۔

پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صوبائی وقف بورڈ نے بھی ریاض خان کے خلاف سات کروڑ 11 لاکھ روپے کی وصولی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

سی ایس پی او میشرا نے بتایا کہ موجودہ صدر فیضان خان نے کھارا کوا تھانہ علاقے میں وقت املاک ہے جہاں دکانوں، اسکول اور کچھ دفتروں کے مالکان سے سابق صدر ریاض خان ناجائز طریقے سے کرایہ وصول کر رہا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ اس پورے معاملے پر اب وقف بورڈ کے ذمہ داران کے بیان بھی لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وقف املاک پر ناجائز قبضے کو ہٹانے کے لئے سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے چیئرمین سنور پٹیل نے بتایا کہ اجین میں وقف املاک کو خرد برد کیا جا رہا تھا جب پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ بورڈ میں 15 دکانیں درج کی ہوئی ہیں جبکہ حقیقت میں 115 دکانیں ،دفاتر اور اسکول ہیں جس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.