ETV Bharat / state

گیا میں ایک خاص فرقہ کے بزرگ کی موت کے معاملے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج - Firing Incident in Gaya

Gaya Tension: گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت ہوگئی تھی۔ شرپسندوں کے ذریعہ قتل کیے گئے محمد صلاح الدین انصاری کی تدفین کردی گئی ہے۔ بیٹے کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے ایس آئی ٹی تشکیل دے کر شرپسند عناصر کی گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔ احتیاط کے طور پر علاقہ میں پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

A case has been registered against unknown persons in the case of the death of an elder of a certain sect in Gaya
گیا میں ایک خاص فرقہ کے بزرگ کی موت معاملہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 12:10 PM IST

Updated : May 18, 2024, 1:58 PM IST

گیا: گیا ضلع کے مانپور کے مفصل تھانہ علاقہ میں واقع نیو پہاڑتلی محلے میں فائرنگ میں بزرگ شخص کی ہوئی موت معاملہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے درجنوں کھوکے بھی برآمد کیے تھے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ گزشتہ رات پیش آئے اس واقعہ میں کس طرح شدید طور پر فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ اور سنگ باری میں 72 سال کے محمد صلاح الدین کی موت ہوئی تھی۔ جب کہ زخمی محمد محبوب کا علاج ہو رہا ہے۔ متوفی کے بیٹے سہیل عالم کے بیان پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد ہی پولیس یہاں کیمپ کر رہی ہے۔ علاقہ میں اب تک دہشت کا ماحول ہے اور واردات کے بعد سے نیو آبگیلہ پہاڑی تل محلے میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے اور علاقہ میں کشیدگی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا میں سماج دشمن عناصر کی فائرنگ میں ایک بزرگ شخص کی موت، ایک زخمی - TENSE SITUATION IN GAYA

مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین چار دن پہلے بارات آرہی تھی تبھی کالی پوکھر کے پاس کچھ بدمعاشوں نے باراتی میں سے کسی کا موبائل چھین لیا تھا، اس کی مخالفت میں موبائل چھیننے والوں کی پٹائی ہوئی تھی، بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات پیش آیا واقعہ موبائل چھیننے اور پھر ہوئی پٹائی سے پیدا ہوئے تنازعہ کو لے کر ہوا ہے۔ وہیں اس فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے محمد صلاح الدین کے لواحقین کو انچل افسر سبودھ کمار نے خاندانی فوائد منصوبہ کے تحت بیس ہزار روپے کا چیک دیا ہے۔

دوسری جانب علاقہ میں کشیدگی مزید پیدا نہ ہو، اس کو لے کر صدر ایس ڈی او کسلے کمار اور اے ڈی ایم لا اینڈ آرڈر گاؤں میں کیمپ کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ شرپسند عناصر کی گرفتاری کے لیے ایڈیشنل ایس پی انصاری کی قیادت میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ جلد ہی پولیس شرپسند عناصر کو گرفتار کرے گی اور اسپیڈی ٹرائل چلاکر سزا دلوانے کو یقینی بنائے گی۔

Last Updated : May 18, 2024, 1:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.