ETV Bharat / state

فلم اداکار دیو گھٹال حلقہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے

Dev Contest From Ghatal گھٹال ماسٹر پلان کی ریاستی حکومت کے ذریعہ منظوری ملنے کے بعدگھٹال سے رکن پارلیمان اور بنگلہ فلموں کے سپر اسٹار دیو نے کہا کہ چوں کہ ان کاخواب پورے ہونے جارہا ہے اس لئے یہ سرسوتی پوجا ان کےلئے خاص ہے اور وہ اب پارلیمنٹ کا انتخاب لڑ نے کو تیار ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 10:49 AM IST

فلم اداکار دیو نے گھٹال سے انتخاب نہیں لڑنے کے فیصلہ کو تبدیل کردیا

کولکاتا:بنگلہ فلموں کے مشہور اداکار اور رکن پارلیمان دیو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے سامنے لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے کے لیے صرف ایک شرط رکھی تھی۔ دیو نے کہا کہ ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی تجویز کو قبول کرنے کے بعد ہی وہ گھٹال سے دوبارہ انتخاب لڑنے پر راضی ہوئے ہیں۔

دیو نے کہا کہ انہوں نے ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی سے کہا تھا کہ وہ صرف اس صورت میں الیکشن لڑیں گے جب انہیں گھٹال ماسٹر پلان کو نافذ کرنے کی یقین دہانی ملے گی۔ دیو نے آج کہا کہ انہوں نے سیاست میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان دونوں نے مجھے یقین دلایا ہے کہ گھٹال ماسٹر پلان کو ریاستی حکومت اپنے طور پر کام کرے گی۰ابھیشیک نے گزشتہ ہفتہ کو دیو سے اس وقت ملاقات کی تھی جب انہوں نے انتخابات میں کھڑے نہیں ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس کے بعد دیو کالی گھاٹ گئے اور ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

گھٹال سے ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ جب سے میں گھٹال سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوا تو میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں ہرسال سیلاب سے نجات دلائیں گے ۔چوں کہ میں اس وعدہ کو پورا نہیں کرپا رہا تھا اس لئے میں نے انتخاب میں حصہ نہیں لینے کا فیصلہ کیا۔میں سستی تفریح کے لیے سیاست نہیں کرتا میں لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔ جیسے ہی میں نے ابھیشیک بنرجی کو تجویز پیش کی، وہ مان گئے۔ ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ گھٹال ماسٹر پلان کو لاگو کیا جائے گا۔

ہر سال سیلاب کی وجہ سے گھٹال کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ گھٹال کو سیلاب سے بچانے کے لیے بنائے گئے گھٹال ماسٹر پلان پر کام کئی دہائیوں سے فنڈز مختص نہیں ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ دیب اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھاچکے ہیں۔ حالانکہ چیف منسٹر ممتا بنرجی نے چند دن پہلے آرام باغ میں ایک میٹنگ میں اعلان کیا تھا کہ مرکز کی جانب سے فنڈز مختص نہیں کرنے کے باوجود بھی ریاستی حکومت گھٹال ماسٹر پلان پر کام شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اکیس فروری کو وزیراعلیٰ ممتابنرجی کا دورہ پنجاب

دیو نے ہر سال کی طرح اپنے دفتر میں سرسوتی پوجا کا اہتمام کیا۔ وہاں پہنچ کر ایم پی نے دعویٰ کیا کہ اس سال کی سرسوتی پوجا ان کے لیے زیادہ خاص ہے کیونکہ گھٹال ماسٹر پلان پر کام شرع ہونے جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دیو اپنی نئی فلم کھڈن کی شوٹنگ بھی 16 تاریخ سے شروع کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.