ETV Bharat / state

ڈرائیور والد اور بیڑی مزدور والدہ کی بیٹی ثریا صدیقی کا نیٹ امتحان میں شاندار کارنامہ - NEET Exam 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 6:38 PM IST

NEET Examination مالی طور پر پسماندہ گھرانے کی طالبہ ثریا صدیقی نے نیٹ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ثریا نے آل انڈیا لیول میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 720 میں سے 670 نمبر حاصل کیے۔

والد ٹوٹو ڈرائیور،والدہ بیڑی مزدور،بیٹی ثریا صدیقی کا نیٹ امتحان میں شاندارکارنامہ
والد ٹوٹو ڈرائیور،والدہ بیڑی مزدور،بیٹی ثریا صدیقی کا نیٹ امتحان میں شاندارکارنامہ (etv bharat)

فراکا:ملک کی دوسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔مرشدآباد ضلع کے فراکا کی رہنے والی ثریا صدیقی نے نیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت اور ضلع کا خوب نام روشن کیا۔

غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی ثریا صدیقی نے آل انڈیا میڈیکل داخلہ امتحان پاس کیا۔گزشتہ روز نیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ مرشد آباد کے فراکا کی ثریا صدیقی نے اس امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آل انڈیا لیول میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں 720 میں سے 670 نمبر حاصل کئے۔ آل انڈیا سطح پر ان کا رینک 14032 ہے۔ او بی سی زمرہ میں 5981 واں مقام ہے۔

معاشی طور پر پسماندہ خاندان ہونے کے باوجود والدین تین بہنوں اور ایک بھائی کو تعلیم سے آراستہ کرانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ثریا سب سے بڑی بیٹی ہے۔ وہ بچپن سے پڑھائی لکھائی میں کافی تیز تھی اور کلاس میں ہمیشہ پہلی پوزیشن حاصل کرتی تھی ۔خواب تھا ڈاکٹر بننا۔ اس نے اپنے خوابوں کو سچ کرنے کے لیے انتھک محنت جاری رکھی۔ آخر کار کامیابی مل گئی۔

نیٹ کا امتحان پاس کرنے والی ثریا نے کہاکہ میں نے بچپن سے بیڑی بنانے والے مزدورں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا دیکھا ہے۔ میری والدہ بھی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ وہ پیسے کی کمی کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتیں۔ میں اپنے والدین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتی ہوں۔ ایک ڈاکٹر کے طور پر میں بیڑی مزدوروںکا علاج کرنا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:نیٹ امتحان 2024: عزم اور حوصلہ کی مثال، بانڈی پورہ کے وارث النوید نے کشمیر ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی

والد مبارک حسین(پیشے سے ٹوٹو ڈرائیور ) بھی بیٹی کی کامیابی پر خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ثریا خاندان کی سب سے بڑی اولاد ہے۔ اس کی کامیابی سے میں خوش ہوں۔میں غریب ہوں اور جاہل ہوں لیکن بچوں کی پڑھائی لکھائی میں کوئی کسر چھوڑنا نہیں چاہتا۔لوگ کہتے ہیں بیٹی بڑی ہو رہی ہے کیا کرو گے۔میں کہتاہوں بیٹی بڑی ہوکر مقدر بدلے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.