مظفر نگر: اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر بھارتیہ کسان یونین کی کال پر جمعہ کے روز کسانوں نے ترنگا ٹریکٹر مارچ نکالا جس کی سربراہی بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے کی۔ ان کی سربراہی میں سیکڑوں ٹریکٹروں نے ضلعے کے مرکزی چوراہوں سے ہوتے ہوئے یہ ترنگا ٹریکٹر مارچ نکالا۔
بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے اس موقعے پر کہا کہ آج کا کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر یہ ٹریکٹر مارچ کیا گیا، جس میں ایم ایس پی (کم سے کم امدادی قیمت) ایک اہم مسئلہ ہے، اس کی ضمانت کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جائے اور اسے جلد از جلد لاگو کیا جائے۔
بھارتیہ کسان یونین کا کہنا ہے کہ یہ قانون موجودہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور اسے مرکزی حکومت کی تیسری مدت کے آغاز میں اسے لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ فصلوں کی مناسب قیمتوں کے لیے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کیا جائے۔
ونیش پوگاٹ معاملے کو لے کر انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کے ساتھ ناانصافی کی۔ ہم آنے والے کچھ روز میں ونیش پوگاٹ کو مظفر نگر بلائیں گے اور ٹریکٹر پر بٹھائیں گے اور ان کے اعزاز میں ایک پروگرام رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: