بنگلورو: سماجی کارکن حارث صدیقی نے ای ٹی وی بھارت اردو کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ الیکٹورل بانڈس اسکام سے یہ واضح ہو چکا ہے کہ بی جے پی کا نام نہاد بدعنوانی مخالف کا نعرہ محض ایک دھوکہ ہے۔ اڈانی و امبانی نواز بی جے پی حکومت کی سرمایہ داروں کی حمایت یافتہ پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف کسان بلکہ مزدور طبقہ و عام شہریوں کے ہاتھوں میں گویا غربت و مجبوریوں بھرا جھولا تھما دیا گیا ہو۔
سماجی کارکن حارث صدیقی نے کہا کہ مودی حکومت کے چلتے کسان، مزدور و عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی اکونومی تہس نہس ہو چکی ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف کسان بلکہ مزدور، نوجوان اور عام شہریوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا اب عوام مرکز میں بڑی تبدیلی چاہتے ہیں۔
حارث نے کہا کہ ملک بھر میں چل رہے کسان آندولن و مزدوروں کی تحریک براہ راست 2024 کے انتخابات پر اثر ڈال رہے ہیں، جیسا کہ فیز 1 اور فیز 2 کی پولنگ میں دیکھا گیا اور جس سے کیئر ٹیکر پی ایم نریندرہ مودی و بی جے پی لیڑران بوکھلائے دکھ رہے ہیں و ہندو مسلم کا زہر اگلتے ہوئے فرقہ پرستی کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کے رحمان خان و بنگلور سینٹرل کے امیدوار منصور خان کے خاندان نے ووٹ ڈالا
حارث صدیقی نے کہا کہ 'بی جے پی کے گذشتہ 10 سال، دھوکے، فریب و گمراہ کن جھوٹے جملوں سے بھرا رہا، لہذا کسان، مزدور نوجوان اپنے ووٹ کے ذریعے اس درد کا اظہار کریں گے اور موجودہ حکومت کو اکھاڑ پھینکنے و بہتر متبادل کو اقتدار میں لانے کا کام کریں گے۔'