ETV Bharat / state

دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہا پنچایت - Kisan Mahapanchayat

قومی دار الحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت منعقد ہوگی جس کے لئے کسان ہریانہ اور دیگر مقامات سے ٹرینوں کے ذریعہ دہلی پہنچ رہے ہیں۔ دہلی کے ریلوے اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

farmers reaching delhi
farmers reaching delhi
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 9:05 AM IST

نئی دہلی: دہلی کے رام لیلا میدان میں آج کسانوں کی مہاپنچایت میں بڑی تعداد میں کسان شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ کسان بدھ سے مسلسل ٹرینوں کے ذریعے دہلی آ رہے ہیں۔ مہاپنچایت کے پیش نظر ریلوے اسٹیشنوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کسان مہاپنچایت میں شرکت کے لیے ہزاروں کسان مختلف مقامات سے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کسانوں کی بڑی تعداد اپنی گاڑیوں میں دہلی کے رام لیلا میدان پہنچنے لگی ہے۔ بدھ کی رات ہی ریلوے اسٹیشنوں پر کسانوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔ کسانوں کی بڑی تعداد مختلف ٹرینوں کے ذریعے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پہنچی ہے، یہ سبھی جمعرات کو ہونے والی مہاپنچایت میں شرکت کریں گے۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلوے کو کسان تنظیموں کے احتجاج سے پہلے ہی اطلاع مل چکی ہے، اس لیے ریلوے کی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے، ریلوے اسٹیشنوں پر کسی قسم کا احتجاج یا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے۔ کسی بھی قسم کی افراتفری پر قابو پانے کے لئے پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ دارالحکومت کے تقریباً تمام ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق نئی دہلی، پرانی دہلی، حضرت نظام الدین، آنند وہار، تلک برج اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر جی آر پی، آر پی ایف سمیت سول پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بڑی تعداد میں کسان اپنی گاڑیوں میں دہلی کے رام لیلا میدان پہنچ رہے ہیں۔ یہ لوگ اپنی گاڑیاں رام لیلا میدان کے اطراف کی سڑکوں پر کھڑی کریں گے۔ اس سے ٹریفک جام کا امکان پیدا ہو جائے گا۔ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے لوگوں کو رام لیلا میدان کی طرف جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ باتیں دہلی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری میں کہی گئی ہیں۔ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایڈوائزری دیکھ کر ہی گھر سے نکلیں۔ آج دہلی کی سرحد پر بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.