ETV Bharat / state

سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ علیگڑھ میں انتقال کرگئیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 4:24 PM IST

Farmer MP Rubab Sayeda Passed away بہرائچ سے سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ نے آج اپنی بیٹی ڈاکٹر الویرا شاہ کے وقار ہسپتال علیگڑھ میں آخری سانس لی، وہ 74 برس کی تھیںان کی موت پر سیاسی و سماجی شخصیات نے تعزیت پیش کی۔

سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ علیگڑھ میں انتقال کرگئیں
سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ علیگڑھ میں انتقال کرگئیں
سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ علیگڑھ میں انتقال کرگئیں

علی گڑھ:سابق رکن پارلیمان رباب سعیدہ کا آج صبح 7 بجے علیگڑھ میں حرکت قلب بند ہونے سے کا انتقال ہوگیا۔انہوں نے اپنی بیٹی الویرا شاہ کے وقار ہسپتال میں آخری سانس لی۔ جب یہ خبر ضلع میں پہنچی تو اہل خانہ کے ساتھ سماج وادی پارٹی کارکنان میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ وہ بہرائچ سے 2004 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئیں۔ ان کے شوہر ڈاکٹر وقار احمد شاہ طویل عرصے تک ریاستی حکومت میں وزیر رہے۔بیٹا یاسر شاہ بھی ریاستی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں۔

رباب سعیدہ کے چچازاد بھائی ڈاکٹر راحت ابرار نے ای ٹی وی بھارت کو خصوصی گفتگو میں رباب سعیدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ہی میری ان سے ان کے گھر ملاقات ہوئی تھی۔ فی الحال اپنی بیٹی ڈاکٹر الویرا شاہ کے ساتھ علی گڑھ میں مقیم تھی۔ ان کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی۔ آج صبح تقریباً 7 بجے حرکت قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہوگیا۔ اس کی خبر سے اہل خانہ میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ انتقال کے بعد سعیدہ کی باڈی کو بہرائچ لے جایا گیا ہے جہاں آج بعد نماز عشاء ان کی تدفین ہوگی۔

رباب سعیدہ کی پیدائش 25 جون 1950 کو میرٹھ میں ہوئی وہ 2004 سے 2009 تک بہرائچ سے رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) اور بہرائچ ضلع پنچایت کی چیئرپرسن بھی منتخب ہوئیں۔ ان کے شوہر ڈاکٹر وقار احمد شاہ بھی ملائم سنگھ کی وزارت میں وزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:تائیوان کے وفد کا دورہ اے ایم یو

ان کے پسماندگان میں ان کے بیٹے یاسر شاہ سابق یوپی وزیر اور بیٹی ڈاکٹر الویرا شاہ وقار ہسپتال کی بانی ڈائریکٹر ہیں۔رباب سعیدہ نے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ سے انگریزی میں ایم اے کیا اور بہرائچ شفٹ ہو گئی ۔ بعد میں تارا گرلز انٹر کالج، بہرائچ کی پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.