ETV Bharat / state

فالکن کے طلباء نے UPSC کے ابتدائی امتحان پریلمز میں کامیابی حاصل کی - Crack UPSC Prelims exam

Falcon students crack UPSC Prelims exam بنگلور کے فالکن سول سروسز اکیڈمی کے طلبا نے یو پی ایس سی کے ابتدائی امتحان میں شاندار مظاہرہ کیا۔ متعدد طلبا نے پریلمز میں کامیابی حاصل کرلی۔

فالکن کے طلباء نے UPSC کے ابتدائی امتحان پریلمز میں کامیابی حاصل کی
فالکن کے طلباء نے UPSC کے ابتدائی امتحان پریلمز میں کامیابی حاصل کی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 4:46 PM IST

بنگلور: بنگلور کے فالکن سول سروسز اکیڈمی کی جانب سے چلائے جارہے مفت ریسیڈینشیل یو پی ایس سی پروگرام میں زیر تعلیم متعدد طلباء نے اپنے سول سروسز کے ابتدائی امتحان، پری لمس کو کلیئر کرلیا۔ اس کامیابی کے موقع پر اکیڈمی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ادارے کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے سبھی کامیاب طلبا کو مبارکبادی پیش کی. اس موقع پر پری لمز میں کامیاب طلبا کسان کے بیٹے و اگریکلر کے اسٹوڈینٹ نثار احمد، اور کیرالہ سے تعلق رکھنے والے آفتاب نے کہا کہ انہیں فالکن اکیڈمی کے ریزیڈنٹ منٹرز اور سپورٹ سسٹم سے عمدہ اور بہترین رہنمائی حاصل ہوئی ہے اور اس لیے ان کی محنت رنگ لائی۔ طلباء نے کہا کہ اساتذہ اور ڈاکٹر عبدالسبحان کی مسلسل حوصلہ افزائی نے انہیں سخت محنت کی راہ پر گامزن رکھا. اپنے جونیئرز کو پیغام دیتے ہوئے نثار احمد اور آفتاب نے کہا کہ عزم کے ساتھ مسلسل محنت، مقررہ ہدف کے حصول کو یقینی بناتا ہے.

فالکن کے طلباء نے UPSC کے ابتدائی امتحان پریلمز میں کامیابی حاصل کی (ETV Bharat)

اس موقع پر یو پی ایس سی کے پریلمس میں کامیابی حاصل کرنے والی عائشہ انعم خطیب، نے کہا، یو پی ایس سی کوئی بہت بڑی چیز نہیں ہے اور یہ اتنا پیچیدہ بھی نہیں ہے اور یہ کہ اگر آپ کے پاس ایک مقصد اور حاصل کرنے کا عزم ہو تو کچھ بھی ممکن ہے۔ عبدالسبحان نے نہایت مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان طلباء نے کئی چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود سخت محنت کی، بہت قربانیاں دیں اور کامیاب ہوئے جو کہ قابل تعریف ہے۔ ان کی محنت کئی مہینوں سے انتھک رہی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ہم آج اس کا جشن منا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.