ETV Bharat / state

نفرت انگیزی اور فرقہ واریت کے خلاف عوام نے ووٹ دیا: ضیاء الرحمن برق - lok sabha election 2024 Results - LOK SABHA ELECTION 2024 RESULTS

پارلیمانی انتخابات 2024 میں سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہاں انڈیا اتحاد نے بی جے پی کو ایک زوردار جھٹکا دیا ہے جس کے بعد پورے صوبے میں سماجوادی پارٹی اور انڈیا اتحاد میں خوشی کا ماحول نظر آرہا ہے۔

mp ziaur Rahman Barq
mp ziaur Rahman Barq (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 9:58 PM IST

Updated : Jun 5, 2024, 10:33 PM IST

مرادآباد: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج آ چکے ہیں۔ اتر پردیش میں انڈیا اتحاد نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے خاص طور پر سماجوادی پارٹی نے یہاں 37 سیٹیں جیت کر نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اتر پردیش میں اس مظاہرے کے بعد سماجوادی پارٹی میں خوشی کی لہر ہے۔ سنبھل سے سماجوادی پارٹی کے رہنما مرحوم ڈاکٹر شفیق الرحمن برق کے پوتے ضیاء الرحمن برق کو پارٹی نے سنبھل سے اپنا امیدوار بنایا جس کے بعد ضیاء الرحمن برق نے یہاں سے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

mp ziaur Rahman Barq (etv bharat)

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں ضیاء الرحمن برق نے اس جیت کو اپنے دادا کی کوششوں کا نتیجہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دادا کی سیاسی وراثت کو بڑھانے کا پارٹی نے ان کو موقع دیا اور انہوں نے انڈیا اتحاد اور سماجوادی پارٹی کے کارکنان کے تعاون سے پارلیمانی انتخابات میں جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے مل کر جو محنت کی، اسی کا نتیجہ ہے جو اتنی بڑی کامیابی ملی ہے اور اُتر پردیش ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی عوام نے انڈیا اتحاد کو اپنا تعاون اور محبت پیش کی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 400 پار کا نعرہ محض عوام کا دھیان بھٹکانے کے لیے تھا اور اس کے پیچھے ایک بڑی سازش تھی کہ اس سے حریف پارٹیوں کے حوصلے پست ہو جائیں اور ووٹوں کی گنتی کے وقت بھارتی جنتا پارٹی اس میں ہیر پھیر کر سکے۔ مگر اس مرتبہ ایسا نہیں ہو پایا بلکہ تمام ہی حریف پارٹیوں نے متحد ہو کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش كو ناکامیاب کر دیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی پر مزید حملہ کرتے ہوئے ضیاء الرحمان برق نے کہا کہ چاہے ملک کے وزیراعظم ہوں یا صوبے کے وزیر اعلی سبھی نے اپنی تقاریر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ بیان بازی کی۔ مگر عوام نے اس مرتبہ ان کو کرارہ جواب دیا۔ اور ہندو مسلم سبھی نے ملک کی ترقی، خوشحالی، بدلاؤ اور امن و امان کے لیے اپنا ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لوک سبھا انتخابات 2024 سب سے زیادہ پولرائزڈ: سیاسی تجزیہ کار

مسلم خواتین رائے دہندوں سے متعلق بی جے پی کا متنازعہ پوسٹ

بات چیت میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی بھی انتخابات میں قطعی اکثریت حاصل نہیں کر پائی ہے اسے بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سیاسی جماعتیں ایسے اتحاد کے ساتھ حکومت بنانا پسند کریں گی جو ملک کو ترقی پر لے جانے کے لیے کام کرے اور انہیں امید ہے کہ مستقبل میں انڈیا اتحاد ہی ملک میں حکومت بنائے گا۔

Last Updated : Jun 5, 2024, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.