جونپور: جوڑے قدرتی طور پر والدین بننے سے قاصر ہیں سائنس کی ترقی نے انہیں والدین بننے کے قابل بنادیا۔ اب انہیں آئی وی ایف کی مدد سے بچہ پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کامیابی کو منانے کے لیے ہر سال 25 جولائی کو ورلڈ آئی وی ایف ڈے منایا جاتا ہے۔ آئی وی ایف ٹیکنالوجی کی وجہ سے لاتعداد بے اولاد جوڑے والدین بننے کی شرف حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ آئی وی ایف کے تعلق سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندے اجود قاسمی نے آشرواد ہاسپٹل کی آئی وی ایف اسپیشلسٹ ڈاکٹر انجو قنوجیا سے خصوصی گفتگو کی ہے جن سے آئی وی ایف کے فوائد و نقصانات پر بات کی گئی۔
ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انجو قنوجیا نے بتایا کہ آج ہمارے اسپتال کیلئے خاص دن ہے آج ہم لوگوں آئی وی ایف سینٹر کھولے ہوئے تقریباً ڈیڑھ سال ہو چکا ہے۔ آج یوم آئی وی ایف کے موقع پر میں اپنے ان تمام مریضوں کے ساتھ جنہیں آئی وی ایف کی مدد سے بچہ پیدا ہوا ہے آج کے دن میں ان کے ساتھ کیک کاٹ کر جشن منا رہی ہوں۔ ہمارے اسپتال میں آج ہی کے دن پہلا آئی وی ایف بچہ لوئیس براؤن کی پیدائش ہوئی تھی جو آج صحت مند اور طاقتور بچہ ہے، آج کے دن میں بھی اپنے یہاں کے بچوں کو دیکھنا چاہ رہی تھی کہ وہ کیسے ہیں۔
انہوں نے آئی وی ایف کے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو عورتیں قدرتی طور پر حاملہ نہیں ہوتی ہیں آئی وی ایف کا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے مرد کی منی کو فرٹیلائزرز کرتے ہیں۔ اس کے بعد کے طریقے کو اپناتے ہوئے یوٹرس کی دیوار بناتے ہیں جس میں کہ بچہ چپکتا ہے اور آگے چلکر آئی وی ایف بچہ پیدا ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ جو جو دشواریاں قدرتی حاملہ عورتوں کو اٹھانی پڑتی ہے وہی تمام دشواری آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ عورت کو بھی اٹھانی پڑتی ہے۔
ڈاکٹر انجو نے بتایا کہ آئی وی ایف کی مدد سے بچہ پیدا ہونے کے بعد کبھی کبھی قدرتی طور پر بھی کچھ عورتیں حاملہ ہو جاتی ہیں لیکن کچھ میں جیسے اسٹرکچرر دقت ہوتی ہے جیسے ٹیوب بلاکج،زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے اوم کم ہوتے ہیں تو اس میں بھی بعد میں آئی وی ایف کی مدد لی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ آئی وی ایف سے لوگ پہلے بیدار نہیں تھے تو تنقید کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا اب تو آہستہ آہستہ ہر شخص بیدار ہو رہا ہے اور عوام اسے قبول کر رہی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئی وی ایف بے بی بھی ایک قدرتی بچہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آشرواد ہاسپٹل آئی وی ایف مریضوں کی سہولیات کے لیے ان تمام ضروریات سے لیس ہے، جو بڑے بڑے شہروں کے ہاسپٹل میں ہیں۔ سب وہ آپ کے جونپور شہر میں موجود ہے انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سال کی مدت میں دس سے بارہ آئی وی ایف بے بی کامیاب پیدا ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئی وی ایف طریقہ کار عورتیں کے لیے کسی وردان سے کم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:خشک کھجور میں متعدد بیماریوں کا علاج، اس طرح کھانے سے ہوگا فائدہ
کیونکہ جو عورتیں حاملہ نہیں ہو پارہی تھیں، انہیں سماج کے طعنے سننے پڑتے تھے اور مریض بھی اس کی وجہ سے دماغی اور جسمانی طور پر خوفزدہ رہتی تھیں آئی وی ایف کی مدد سے اب وہ خود اور ساتھ میں اپنے اہل خانہ کو بھی خوش رکھ سکتی ہیں۔ ڈاکٹر قنوجیا نے بتایا کہ آئی وی ایف کے ذریعے حاملہ عورتوں کو پہلے مہینے میں زیادہ احتیاط برتنا پڑتا ہے انہوں نے آئی وی ایف عورتوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ جہاں رہیں خوش رہیں ساتھ ہی اپنی دوائیں وقت پر لیں اور ڈیلی ہلکی نقل و حرکت کرتی رہیں انہیں کس طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔