احمدآباد: راہل گاندھی کے ہندوتوا والے بیان کے بعد وی ایچ پی نے پورے ملک میں شدید مخالفت کی تھی جس کے تحت احمدآباد میں موجود گجرات کانگریس کمیٹی کے دفتر پر2/7/24 کو حملہ اور پتھراو ہوا تھا جس میں کانگریس کے بڑے بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔ اس موقع پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب شہزاد خان کو احمد آباد کی سیشن کورٹ نے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا ہے اس معاملے پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ روشن آراء سے شہزاد خان پٹھان نے خصوصی گفتگو کی۔
اپوزیشن لیڈر شہزاد خان پٹھان نے اس تعلق سے کہا کہ لوک سبھا میں راہل گاندھی نے ہندوتوا پر جو بیان دیا تھا وہ ہندوتوا کی ڈیفینیشن کو لے کر دیا گیا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی واٹس ایپ یونیورسٹی اور سوشل میڈیا کی ٹیم ہے وہ ہمیشہ سے کہیں نہ کہیں ہندوستان کی عوام کو مس گائیڈ کرنے کا کام کرتی ہے اور اس بیان کو پروپیگنڈے کے تحت بی جے پی نے پورے ملک میں مخالفت کرنا شروع کیا اور اسی وجہ سے گجرات کانگریس دفتر پر صبح چار بجے دو جولائی کو وی ایچ پی کے کچھ گنڈوں نے آکر توڑ پھوڑ کی اور اسی دن دوپہر چار بجے وی ایچ پی نے کانگریس کمیٹی کے ارکان پر حملہ کیا۔ پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا۔
شہزاد خان نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان نے جب انہیں روکنے کی کوشش کی تو بی جے پی کے کارکنان غنڈا گردی پر اتر آئے اس معاملے میں پتھراؤ کے بعد کانگریس کے بڑے بڑے لیڈروں کو گرفتار کیا گیا۔ اتنے بڑے ہجوم میں انہیں صرف ایک مسلم چہرہ نظر آیا اور مجھے سب سے بڑا ملزم بنادیا گیا۔ کیونکہ احمد اباد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کے افسران کی بدعنوانی کے خلاف میں ہمیشہ سے آواز اٹھاتا رہتا ہوں جس پر بی جے پی ہمیشہ سے تلملائی ہوئی رہتی ہے اور اسی وجہ سے مجھے ملزم بنایا گیا، اور مجھے گرفتار کر جیل کے حوالے کیا گیا۔
شہزاد خان نے کہا کہ ایک مہینہ دس دن بعد مجھے احمدآباد کی شیشن کورٹ سے عبوری ضمانت ملی جس کے لیے میں سیشن کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں لیکن بی جے پی کی یہ پالیسی رہی ہے کہ جو بھی ان کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اسے وہ دبانے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کے شیر ہیں ان کے سپاہی ہیں ہم ہمیشہ اپنے حقوق کے لیے لڑائی لڑتے رہیں گے اور کسی سے نہیں ڈریں گے، یہ لڑائی ہمیشہ جاری رہے گی اور ہم اس کیس پر تمام طرح کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جلد اس معاملے سے پوری طرح نجات ملے گی۔
اس کے علاوہ شہزاد خان پٹھان نے آنے والے کارپوریشن کے الیکشن اور کانگریس کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں کانگریس زمینی سطح پر کام کررہی ہے۔ کانگریس ہی عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتی ہے۔