ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما کمال اختر سے خصوصی گفتگو - Samajwadi Party leader Kamal Akhtar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 3:31 PM IST

کانٹھ کے رکن اسمبلی کمال اختر کو سماج وادی پارٹی نے جونپور کا انچار مقرر کیا ہے۔ وہ جونپور میں پارٹی کے لئے انتخابی مہم چلارہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال مودی سرکار نے جو بھی وعدے کئے وہ تمام ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما کمال اختر سے خصوصی گفتگو (ETV Bharat)

جونپور : جونپور میں 25 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے جس کو لیکر تمام سیاسی جماعتوں کے سینیئر لیڈران جونپور کا رخ کر رہے ہیں اور اپنے اپنے اُمیدواروں کے حق میں عوام سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں، اس ضمن میں مرادآباد کی کانٹھ نشست سے رکن اسمبلی و سابق وزیر سابق رکن پارلیمنٹ کمال اختر جونپور کے پربھاری بنا کر بھیجے گئے ہیں جہاں وہ مسلمانوں کے بیچ جاکر انڈیا اتحاد کے امیدوار بابو سنگھ کوشواہا کے حق میں ووٹ دینے کی عوام سے اپیل کر رہے ہیں اس موقع پر ای ٹی وی بھارت اردو نے کمال اختر سے خصوصی گفتگو کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمال اختر نے کہا کہ اس مرتبہ ملک کے اندر امیدوار کم عوام زیادہ انتخاب لڑ رہی ہے کیونکہ دس سال مودی کی سرکار میں جو وعدے کئے گئے تھے وہ تمام وعدے ناکام ثابت ہوئے ہیں اس لیے آج عوام خود چاہ رہی ہے کہ ملک کے اندر تبدیلی ہو یہی ماحول جونپور اور مچھلی شہر میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور ہوگی دوسرے ریاست کے ہیں سوال یہ نہیں ہے کہ کون انتخاب کہاں سے لڑ رہا ہے۔ اگر ہماری سرکار بنتی ہے تو مہا لکشمی یوجنا کے تحت 8,500 ہزار روپیہ دینے کا کام کریں گے، کسانوں کا قرض معاف کریں گے، نوجوانوں کو روزگار کی گارنٹی دیں گے، ان مدعوں کے ساتھ ہم عوام کے بیچ جا رہے ہیں اور عوام بھی ایسے ہی مدعوں کو دیکھتے ہوئے بھاری ووٹوں کے ساتھ انڈیا اتحاد کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

کمال اختر نے کہا کہ بی جے پی کا جو نعرہ ہے اس بار بار سو کے پار مجھے تو لگتا ہے کہ اس مرتبہ عوام کہیں اس کے الٹ نہ کردے انہوں نے کہا تمام ریاستوں میں اس بار بدلاؤ کی بھاری لہر ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بھاری ہار ہونے جا رہی ہے اور بھارت کے اندر انڈیا اتحاد کی سرکار بننے جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس نفرت پھیلانے کے علاؤہ کوئی دوسرہ کام نہیں ہے ہم وہ مسلمان ہیں جنہوں نے بھارت میں رہنا پسند کیا پاکستان کو ٹھوکر مارا، ہمیں اوپر الزام لگایا جاتا ہے کہ مسلمان ملک کا وفادار نہیں ہوتا ہے جبکہ ہم سے بڑا کوئی ملک کا وفادار نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ریزرویشن ختم کرنے کی بات کہی جاتی ہے میں پوچھتا ہوں کہ ریزرویشن ہے ہی کہاں انہوں نے کہا کہ ان کا نعرہ ہے سب کا ساتھ سب کا وکاس تو سچر کمیٹی کی رپورٹ کو لاگو کرنا چاہیے تھا جو یہ بتاتی ہے کہ مسلمانوں کی حالت دلتوں سے بدتر ہے۔

کمال اختر نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر بغیر سب کو ساتھ لئے نہ تو لیڈر بن سکتا ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی جماعت بناسکتا ہے، سماج وادی پارٹی ہر ذات و مذہب و برادری کی پارٹی ہے سماجودای پارٹی نے سبھی لوگوں کو موقع دیا ہے انہوں نے کہا کہ اکھیلیش یادو نے پی ڈی اے بنا کر سبھی لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کا کام کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ مسلمانوں کو سیاسی اچھوت سمجھا جاتا ہے آج بھی اچھی خاصی تعداد مسلم لیڈران کی ہے ہاں 2014 کے بعد مسلمانوں میں تبدیلی آئی ہے سماجودای پارٹی ہمیشہ مسلمانوں کو سیاست کا موقع دیتی رہی ہے آگے بھی دیتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ آنے والے چار جون کو اپیل کرتا ہوں کہ نفرت کو ختم کرنے اور آئین بچانے کے لیے انڈیا اتحاد کا ساتھ دیں کیونکہ اس مرتبہ انڈیا اتحاد کی حکومت بننے جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.