ورنگل : جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مختلف شعبہ حیات میں کام کیے جا رہے ہیں دینی ملی سماجی سیاسی اور ادبی پلیٹ فارم پر بھی جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ملک بھر میں ادب کی خدمت کی جا رہی ہے۔ خصوصا جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک ادبی شاخ ادارہ ادب اسلامی ہند کے زیر اہتمام ملک کی مختلف ریاستوں اور ان کے اضلاع میں اردو زبان و ادب کے ساتھ اسلامی نظریات و فکر کو عام کرنے کی نیت سے شاخ قائم کرتے ہوئے ادبی فضا کو پروان چڑھانے میں ادارہ ادب اسلامی ہند اہم رول ادا کر رہا ہے۔
ریاست تیلنگانہ کے ضلع ورنگل میں ادارہ ادب اسلامی شاخ ورنگل کے زیر اہتمام کئی ادبی پروگراموں کا انقاد کرتے ہوئے ورنگل ضلع میں اردو ادب کی خدمت کی جا رہی ہے۔ ادارہ ادب اسلامی شاخ ورنگل کے صدر اقبال درد نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ ورنگل کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ورنگل میں ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ ورنگل گزشتہ 12 سالوں سے ہر ماہ مختلف پروگراموں کے ذریعہ مشاعرے اور ادبی نشستوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں اردو ادب کے علاوہ علاقائی زبان تیلگو وہ دیگر زبانوں کے ادباء و شعراء کے ذریعے اسلامی نظریات و امن یکجہتی اور بھائی چارہ کو عام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
اقبال درد نے مزید کہا کہ ادارہ ادب اسلامی ہند شاخ ورنگل سے مختلف مکتب فکر کے شعراء ادباء و دیگر قلمکار اپنے تخلیقات کے ذریعے سماج میں امن کے پیغام کو عام کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔ ادارہ ادب اسلامی ہند تیلنگانہ کے ریاستی صدر شعیب الحق طالب، جنوبی ہند کے نائب صدر خواجہ مسیح الدین، سیکرٹری معین الدین احمر و دیگر ذمہ داران ادارہ ادب اسلامی ہند کو پروان چڑھانے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں۔