ETV Bharat / state

ای ڈی کے بعد سی بی آئی نے بھی ضمنی چارج شیٹ داخل کی، کے۔ کویتا کو ملزم قراردیا گیا - Cbi Filed Supplementary Chargesheet - CBI FILED SUPPLEMENTARY CHARGESHEET

ای ڈی کے بعد اب سی بی آئی نے بھی دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ سی بی آئی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کے کویتا اور دیگر کو ملزم بتایا ہے۔

ای ڈی کے بعد سی بی آئی نے بھی ضمنی چارج شیٹ داخل کی، کے۔ کویتا کو ملزم قراردیا گیا
ای ڈی کے بعد سی بی آئی نے بھی ضمنی چارج شیٹ داخل کی، کے۔ کویتا کو ملزم قراردیا گیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 7, 2024, 4:18 PM IST

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں جمعہ کو سی بی آئی نے ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں داخل چارج شیٹ میں سی بی آئی نے بی آر ایس لیڈر کے. کویتا اور دیگر کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ کویتا ای ڈی اور سی بی آئی دونوں معاملات میں عدالتی تحویل میں تہاڑ جیل میں قید ہے۔ عدالت اس معاملے کی اگلی سماعت 6 جولائی کو کرے گی۔

اس سے پہلے 10 مئی کو ای ڈی نے شراب گھوٹالہ کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بی آر ایس لیڈر کے کویتا اور دیگر چار لوگوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔ ای ڈی نے 224 صفحات کی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ کویتا، چن پریت سنگھ، دامودر شرما، پرنس کمار، اروند سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ای ڈی نے 15 مارچ کو کویتا کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی کویتا کے ساتھ دہلی آئی۔ یہاں کویتا کو راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ای ڈی نے اسے ریمانڈ پر لے لیا۔ ریمانڈ پر گھوٹالے سے متعلق پوچھ گچھ کے بعد عدالت نے کویتا کو تہاڑ جیل بھیج دیا تھا۔ کویتا تقریبا تین ماہ سے تہاڑ جیل میں بند ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ شراب گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کے علاوہ ای ڈی نے عاپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا، سنجے سنگھ، وجے نائر اور خود دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے ساتھ جنوب کے کئی شراب کاروباریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے سنجے سنگھ کو ضمانت مل گئی ہے، جب کہ کیجریوال کو سپریم کورٹ نے آج ہی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ وہیں منیش سسودیا اور وجے نائر کو ابھی تک ضمانت نہیں ملی ہے۔

مزید پڑھیں:آج این ڈی اے کی اہم میٹنگ، اب حلف برداری تقریب 8 جون کو نہیں ہوگی، جانیں وجہ - Swearing In Postponed

ان کے علاوہ اس معاملے میں گرفتار ملزمین دنیش اروڑہ، گوتم ملہوترا، راجیش جوشی، راگھو ماگنتا، ابھیشیک بوئن پلی، ارون رام چندر پلی، بوچی بابو گورنتلا اور ساؤتھ لابی سے جڑے سبھی ملزمین کو اس کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔ وہیں کے کویتا، کیجریوال اور سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں کو راؤس ایونیو کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.