لکھنو: سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو اور شیوپال یادو نے اعظم گڑھ کے معروف مسلم سیاسی رہنما شاہ عالم گڈو جمالی اور ان کے سیکڑوں حامیوں کو لکھنو میں واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں سماج وادی پارٹی کی رکنیت دلائی، ساتھ ہی یہ بھی واضح ہوگیا کہ اعظم گڑھ پارلیمان حلقہ سے اکھلیش یادو خود میدان ہوں گے جبکہ گڈو جمالی کو قانون ساز اسمبلی کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی آئین مخالف کام کر رہی ہے۔ آئین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جا رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں لڑائی آئین کے محافظوں اور آئین کو تار تار کرنے والوں کے درمیان ہے۔
اعظم گڑھ ضلع کے سابق ایم ایل اے اور بی ایس پی کے سینئر لیڈر شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پر سینکڑوں حامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایک مضبوط لیڈر آیا ہے۔ اس کا پیغام بہت دور تک جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس پارٹی میں آپ گھر جیسا محسوس کریں گے۔ یادو نے کہا کہ سماج وادی خاندان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی، پی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پریشان ہے۔ جتنا زیادہ سوشلسٹ پی ڈی اے خاندان کو بڑھائیں گے، اتنی ہی آسانی سے 2024 کے انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیں گے۔ پی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی طاقت سے بی جے پی گھبرا گئی ہے۔ اس کی وجہ سے بی جے پی دوسری پارٹیوں کو توڑ رہی ہے۔ وہ ایم ایل اے کو پیکجز اور دیگر قسم کے لالچ دے کر ان کو ورغلا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی غیر اصولی پارٹی ہے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی میں کوئی سیاسی وقار نہیں ہے۔ بی جے پی جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہیں۔ ہر طبقہ پریشان ہے۔ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ بی جے پی میں مایوسی ہے۔ اس لیے وہ لالچ اور رغبت کے ذریعے دوسری پارٹیوں کے ایم ایل اے کو توڑ رہے ہیں۔ راجیہ سبھا انتخابات میں کراس ووٹنگ کرنے والے ایم ایل اے کے خلاف کارروائی کے بارے میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے کہا کہ ہمارے سامنے دو راستے تھے۔ ایک پارٹی جو ملک کو تقسیم اور توڑنا چاہتی ہے اور دوسری پارٹی جو ملک کو متحد اور مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اسی لیے ہم نے دل و جان سے ملک کو مضبوط کرنے والوں کے ساتھ آئے ہیں ہم پی ڈی اے کو طاقت دیں گے۔ میں پوری زندگی اکھلیش یادو اور سماج وادی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری شیو پال سنگھ یادو نے کہا کہ گڈو جمالی جی اور ان کے ساتھیوں کا سماج وادی پارٹی میں استقبال ہے۔ گڈو جمالی کے ساتھ اعظم گڑھ کے بی ایس پی کے سرکردہ لیڈروں میں عبداللہ، علاؤالدین، خالق احمد، ابرار احمد، مرزا محفوظ بیگ، سہیل احمد، فیضان احمد، انوار احمد خان، سلیمان انصاری، ضیاء الرحمن، نعمان پردھان، صلاح الدین، کرشنا شاستری شامل نے بھی سماج وادی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ ہری رام، محمد سلیم گڈو، پپو پردھان، مادھو راج بھر، امرچند، دنیش موریہ، ممتاز پردھان، سنجے راج بھر، وسیم الدین، ارشد فریدی وغیرہ نے بھی بی ایس پی چھوڑ کر آج سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر اعظم گڑھ کے ایم ایل اے اور سینئر لیڈر ڈاکٹر بلرام یادو، درگا پرساد یادو، قومی سکریٹری راجندر چودھری، ریاستی صدر نریش اتم پٹیل، عالم بدیع، نفیس احمد موجود رہے۔
شاہ عالم گڈو جمالی نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
Shah Alam Guddu Jamali joins Samajwadi Party اعظم گڑھ ضلع کے سابق ایم ایل اے اور بی ایس پی کے سینئر لیڈر شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر منعقد پریس کانفرنس میں اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے ساتھ ایک مضبوط لیڈر آیا ہے۔
Published : Feb 29, 2024, 6:58 PM IST