ETV Bharat / state

قومی مفاد میں بی جے پی میں دوبارہ شامل ہوا،شیٹر - جگدیش شیٹر کی بی جے پی میں شمولیت

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جگدیش شیٹر نے کہاکہ ان کے بہت سے خیر خواہ چاہتے ہیں کہ وہ تنظیم میں واپس آجائیں۔ میں نے اپنے حامیوں کی بات مانی اور بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

جگدیش شیٹرایک بار پھر بی جے پی میں شامل ہوگئے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 5:43 PM IST

جگدیش شیٹرایک بار پھر بی جے پی میں شامل ہوگئے

بنگلورو:لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں کے درمیان سیاسی رہنماوں کے دل بدل کا سلسلہ جاری ہے۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر نے نو ماہ بعد 25 جنوری کو دوبارہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ۔68 سالہ شیٹر ایک کٹر آر ایس ایس حامی اور ایک سینئر بی جے پی لیڈر، 2023 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ٹکٹ دینے سے انکار کے بعد کانگریس میں چلے گئے تھے۔

اس سلسلے میں ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ لوگوں نے اسے 35,000 ووٹوں کے فرق سے مسترد کرنے کے باوجود (اسمبلی انتخابات میں) کانگریس نے ان کے ساتھ احترام کے ساتھ برتاؤ کیا، ضمیر باقی ہے اور لوگ فیصلہ کریں گے۔ کرناٹک کانگریس نے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر کو بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اقدام کو 'اعتماد کی خلاف ورزی' قرار دیا اور ان کے ضمیر پر سوالیہ نشان لگا دیا۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا اور ریاستی کانگریس کے صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ کانگریس نے شیٹر کے ساتھ احترام کے ساتھ برتاؤ کیا، جب وہ گزشتہ سال کے اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی میں شامل ہوئے تھے، جب کہ بی جے پی نے مئی میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ٹکٹ دینے سے انکار کر کے ان کی تذلیل کی تھی۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جگدیش شیٹر نے کہاکہ ان کے بہت سے خیر خواہ چاہتے ہیں کہ وہ تنظیم میں واپس آجائیں۔ میں نے اپنے حامیوں کی بات مانی اور بی جے پی میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں 'آیا رام گیا رام' جیسے بہت سے لوگ ہیں: کھرگے

شیٹر کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے کہ وہ قومی مفاد میں بی جے پی میں دوبارہ شامل ہوئے ہیں، شیوکمار نے پوچھا کہ کیا وہ قومی مفاد کے بارے میں نہیں جانتے تھے، جب انہیں (بی جے پی کی طرف سے) ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا؟۔ میں بس اتنا ہی کہنا چاہنگا کہ کانگریس نے انہیں بہت عزت دی جس سے کہ وہ بی جے پی میں محروم رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.