ETV Bharat / state

ٹی آر ایس وفد کی تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات - telangana Waqf Board - TELANGANA WAQF BOARD

وقف بورڈ کے سابق چئیرمین مسیح اللہ خان نے ٹی آر ایس وفد کے ہمراہ ریاستی وقف بورڈ کے موجودہ چئیرمین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔انہوں نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹی آر ایس وفد کی تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات
ٹی آر ایس وفد کی تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 12, 2024, 8:52 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین عظمت اللہ حسینی سے ملاقات کے دوران مسیح اللہ خان اوقافی مسائل پر مشتمل ایک یادداشت پیش کیا۔انہوں نے کے سی آر کے دور حکومت میں مسلمانوں کے قبرستان کے لئے منظور کردہ 125ایکر آراضی کو مختلف مسلمانوں کے طبقات مثلاً سنی، شیعہ ، بوہرہ ،‌میں فی کس 5 تا 6 ایکر آراضی منظور کرنے کا مطالبہ کیا جو مسٹر اکبر الدین اویسی قاید مقننہ کی جانب سے یادداشت پیش کرنے کے بعد بی آر ایس حکومت نے منظوری دی تھی۔

ٹی آر ایس وفد کی تلنگانہ وقف بورڈ کے چئیرمین سے ملاقات (etv bharat)

اس کے علاوہ حج ہاوز نامپلی سے متصلہ عمارت جس کی ادھوری تعمیر باقی تھی وقف مال کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے بی آر ایس حکومت کی جانب سے 20کروڑ روپیے جاری کرنے کے باوجود تقریباً 6ماہ سے کانگریسی حکومت نے پس و پشت ڈال کر کسی قسم کے تعمیراتی کاموں کو انجام دینے سے قاصر ہے ۔

اس کے علاوہ مسیح اللہ خان نے یہ الزام ‌عاید کیا کہ وقف بورڈ نے ٹمریس کے ساتھ صرف 20تا25 روپئے اسکوائر فٹ جو معاہدہ کیا ہے و حکومت اور وقف بورڈ کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہےجبکہ اس کو وقف بورڈ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوے فیصلہ کرنا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے وقف بورڈ کے چئیرمین کی وزیراعلیٰ رنونت ریڈی سے ملاقات

چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے بغور سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے گا۔ وہ ہماری حکومت کی پالیسیوں پر منحصرہے۔ انہوں نے بتایاکہ عنقریب نیے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ریاستی وقف بورڈ کا تقرر جیسے ہی ہوگا ان نکات کو وقف بورڈ کے اجلاس میں تبادلہ خیال کرتے ہوے منظوری دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.