ETV Bharat / state

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا اجمیرشریف سے خاص رشتہ - Ajmer Sharif Dargah - AJMER SHARIF DARGAH

بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کا اجمیرشریف سے خاص رشتہ ہے۔ شیخ حسینہ سمیت ان کے خاندان کے تمام اراکین حضرت غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا اجمیرشریف سے خاص رشتہ
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا اجمیرشریف سے خاص رشتہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 1:55 PM IST

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا اجمیرشریف سے خاص رشتہ (etv bharat)

اجمیر: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا اجمیر شریف درگاہ سے بہت گہرا رشتہ ہے۔ ان کے خاندان کے تمام اراکین نے اجمیر کا سفر کیا اور دنیا کے مشہور صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی دہلیز پر حاضری دی۔

ایک وقت تھا جب شیخ حسینہ خود کچھ دن اجمیر میں رہیں اور ہر صبح محلے کی گلیوں سے خواجہ غریب نواز کی دہلیز پر جاتی تھیں۔ درگاہ کے خادم کے مطابق جنتی دروازے کے پاس بیٹھ کر کئی گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ شیخ حسینہ کا خاندان اور وہ خود اکثر حاضری کے لیے اجمیر آتے ہیں۔

درگاہ کے خادم سید ناجم الدین چشتی کو امید ہے کہ پڑوسی ملک بنگلہ دیش کے حالات جلد درست ہو جائیں گے اور عوام میں سکون کو موحول ہوگا۔

واضح رہے کہ حسینہ واجد حکومت کے خلاف گزشتہ دو دنوں سے جاری مظاہروں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج گزشتہ ماہ ملازمتوں کے ایک متنازعہ کوٹہ اسکیم کے خلاف شروع ہوا تھا۔ یہ احتجاج اب حکومت مخالف مظاہرے میں بدل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلباء کی جانب سے پرامن احتجاج کے طور پر شروع ہونے والا احتجاج وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی حکمران عوامی لیگ پارٹی کے خلاف ایک چیلنج اور بغاوت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ملک گیر احتجاج کے چلتے وزیراعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دے کر ملک چھوڑنا پڑ گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.