ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کے صحافی عبد المقیت لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ایوارڈز سے سرفراز - Media Awards - MEDIA AWARDS

Laadli Media and Advertising: لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ادارہ صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں چنندہ صحافیوں کو ہر سال انعام اور اعزاز سے نوازتی ہے۔ اس سال ایوارڈز برائے صنف کے 14ویں ایڈیشن کا پروگرام میں ای ٹی وی بھارت اردو کے نوجوان صحافی عبدالمقیت کو صنف نازک سے متعلق شائع مضمون کے لیے انہیں باوقار لاڈلی میڈیا ایوارڈز سے نوازا گیا۔

Awards to Journalists by Laadli Media and Advertising in recognition of their services
صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ کی جانب سے صحافیوں کو ایوارڈز (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2024, 1:21 PM IST

صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ کی جانب سے صحافیوں کو ایوارڈز (ETV Bharat Urdu)

ممبئی: خوابوں کی نگری مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں علاقائی لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ایوارڈز کے 14ویں ایڈیشن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جہاں صنف نازک کے حوالے سے صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں حوصلہ افزائی کی گئی اور اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ممبئی میں "14واں ایڈیشن علاقائی لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ ایوارڈز برائے صنف نازک" کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور موصول اندراجات سے 74 منتخب صحافیوں کو ایوارڈ دیے گئے۔

Awards to Journalists by Laadli Media and Advertising in recognition of their services
صحافیوں کی خدمات کے اعتراف میں لاڈلی میڈیا اینڈ ایڈورٹائزنگ کی جانب سے صحافیوں کو ایوارڈز (ETV Bharat Urdu)

اس موقعے پر ضلع سدھارتھ نگر کے رہنے والے ای ٹی وی بھارت اردو کے نوجوان صحافی عبدالمقیت کو صنف نازک سے متعلق ان کے مضمون حوالے سے باوقار لاڈلی میڈیا ایوارڈز سے نوازا گیا۔ عبد المقیت کو یہ ایوارڈ حیدرآباد کی خاتون پائلٹ سلویٰ فاطمہ کی متاثر کن زندگی پر اسٹوری کرنے پر دیا گیا۔ سلویٰ فاطمہ کی اسٹوری مسلم خواتین کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، سلویٰ مسلم خواتین کو بااختیار بنانے کی سنہری مثال ہیں۔ سلویٰ فاطمہ کی کہانی اس بات کو منفی ثابت کرتی ہے جہاں اکثر کہا جاتا ہے کہ ٹیلنٹ کے بعد بھی مسلمانوں کو مواقع نہیں ملتے یا مسلمان لڑکیاں صرف گھریلو کام کے لیے پیدا ہوتی ہیں۔ سلویٰ کہتی ہیں "منزل وہ پاتا ہے جن کے خوابوں میں زندگی ہوتی ہے، پروں سے کچھ نہیں ہوتا، ہمت کے ساتھ پرواز کرنا ہوتی ہے۔"

ای ٹی وی بھارت اردو کے نوجوان صحافی عبدالمقیت کو صنف کے حوالے سے باوقار لاڈلی میڈیا ایوارڈز سے نوازا گیا (ETV Bharat Urdu)

ایوارڈز کے حوالے سے لاڈلی ٹیم کی ڈائریکٹر شاردا نے بتایا کہ یہ ہمارا علاقائی لاڈلی میڈیا اور ایڈورٹائزنگ ایوارڈز کا 14واں ایڈیشن ہے۔ سال 2024 صنف نازک کی ترقی کے لیے ہماری غیر متزلزل لگن میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ ایوارڈ دینے کا ہمارا مقصد ہے کہ میڈیا میں حساسیت اور مزید صنفی مساوات کو تقویت ملے اور مضبوط معاشرے کی تشکیل کو آگے بڑھایا جائے۔

انہوں مزید کہا کہ ہمیں اس سال ملک بھر سے کل 12 زبانوں میں بشمول پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا سے 798 گزارشات موصول ہوئے، اس کے لیے ہم ہر اس شخص کے مشکور ہیں جنہوں نے اندراجات بھیجے۔ ہم اس سال لاڈلی ایوارڈز جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ مزید محنت، لگن اور یکجوئی و بیباکی کے ساتھ ان موضوعات پر لکھتے رہیں گے۔

شاردا نے اندراجات کے حوالے سے بتایا کہ شمالی ہندوستان سے 417، مغرب سے 174، جنوب سے 134 اور مشرق سے 73 اندراجات موصول ہوئے۔ ان اندراجات سے معلوم ہوا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم واضح طور پر آج کے میڈیا کے منظر نامے پیش کر رہے ہیں، کیونکہ زیادہ سے زیادہ 74 فیصد اندراجات ویب پلیٹ فارمز سے آئی ہیں، اس کے بعد 18 فیصد پرنٹ میڈیا سے جب کہ باقی ریڈیو سمیت الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

گجرات: صحافی روشن آراء ایوارڈ سے سرفراز

Exchange4Media Group Awards انجمن اردو صحافت نے ایوارڈ یافتہ صحافیوں کو مبارکباد دی

انہوں نے کہا کہ 682 اندراجات کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور اس کے بعد جیوری کے 29 اجلاس ہوئے، جہاں جیوری ممبران نے 74 خوش قسمت فاتحین اور 37 خصوصی جیوری کا تذکرہ کرنے سے پہلے ہر اندراج پر غور کیا۔ جیوری نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ اس سال کی گزارشات نے کافی شاندار مظاہرہ کیا۔ صنفی مسائل کا ادراک، انقلاب کی جانب صحیح سمت میں ایک قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.