ETV Bharat / state

صنعت کار ہرش وردھن نیوتیہ کو ای ڈی کا نوٹس - ED Summons Harshvardhan Neotia

ED Summons Harshvardhan Neotia صنعت کار اور امبوجا نیوتیا گروپ کے چیئرمین ہرش وردھن نیوتیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کا جواب دینے کے لیے منگل کو سی جی او کمپلیکس، سالٹ لیک میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 5:54 PM IST

صنعت کار ہرش وردھن نیوتیہ کو ای ڈی کا نوٹس

کولکاتا:مغربی بنگال میں کولکاتا کے صنعت کار اور امبوجا نیوتیا گروپ کے چیئرمین ہرش وردھن نیوتیا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کا جواب دینے کے لیے منگل کو سی جی او کمپلیکس، سالٹ لیک میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔

ای ڈی آفس کے اندر جانے سے پہلے مسٹر نیوتیا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ یہاں ای ڈی کے سمن کا جواب دینے آئے ہیں۔ ای ڈی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ عدالت کے حکم کے بعد منی لانڈرنگ کے کئی معاملات کی جانچ کر رہی ای ڈی نے مشہور صنعت کار نیوتیا کو کیوں طلب کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں کہ ای ڈی نے انہیں کیوں طلب کیا، ہرش وردھن نیوتیا نے کہا کہ وہ ای ڈی کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ہی اس کے بارے میں جان پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات میں ٹی ایم سی کو مسلمانوں کی حمایت حاصل ہونے کا امکان - Lok Sabha Polls 2024

صنعت کی دنیا میں ہرش وردھن نیوٹیا کا نام بہت مشہور ہے۔ ان کی سیمنٹ بنانے والی مشہور کمپنی ہے۔ وہ نیوٹیا گروپ کے سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال میں کئی صنعتیں تیار کیں۔ ان کی کئی کمپنیاں بنیادی طور پر تعمیراتی کاموں میں شامل ہیں۔ سیاسی حلقوں میں اس بات پر بھی ہنگامہ ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل انہیں اچانک سی جی او کمپلیکس میں کیوں بلایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.