ETV Bharat / state

ممبئی سے اورنگ آباد منشیات سپلائی کرنے والے ٹریول بس کے ملازمین کو پولیس نے پکڑ لیا - Campaign Against Drugs

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 4:38 PM IST

اورنگ آباد شہر پولیس کے نارکوٹک سیل (این ڈی پی ایس) شہر میں نشہ مکتی کے لیے سرگرم عمل ہے، اسی بیچ اس ٹیم نے ممبئی اورنگ آباد چلنے والی ایک ٹریولز بس کو پکڑ کر نشہ آور گولیاں اور ڈرگ لانے کا کاروبار کرنے والے ریکٹ کا پردہ فاش کیا ہے، مسافر برداری کرنے والے ٹریولز ایجنسی کے ڈرائیور و ملازمین ہی شہر میں نشہ آور ڈرگز اور اشیاء کی سپلائی کرتے تھے۔

Employees of travel bus supplying drugs from Mumbai to Aurangabad caught by police
نشے کا مال سپلائی کرنے والے ٹریولز بس کے ملازمین پولیس کی گرفت میں (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر پولیس کے این ڈی پی ایس اسکاؤٹ نے ممبئی اورنگ آباد چلنے والی ٹریولز بس پر کارروائی کی، اور ملزمین سکندر خواجہ شیخ، بس ڈرائیور شبیر شیخ اور کلینر افروز خان نظام خان کو نشہ آور گولیاں اور ڈرگز کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس سے ملی تفصیلات کے مطابق این ڈی پی ایس اسکاؤٹ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ٹریولز کی بس میں یہ ممنوعہ و غیر قانونی نشہ آور چیزیں لائے جا رہے ہیں، این ڈی پی ایس سیل کی انسپکٹر گیتا باگوڑے کی رہنمائی میں پولیس کمشنر پروین پوار کے حکم پر اورنگ آباد شہر کے بابا پیٹرول پمپ کے قریب پنچوٹی کارنر پر نظر رکھ کر انتظار کر رہے تھے۔ مذکورہ بس کے یہاں پہنچتے ہی بس پر چھاپہ مارا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ جب ملزم سکندر وہاں ڈرائیور کی کھڑکی کے پاس پہنچا تو ڈرائیور نے اسے پیڑے و مٹھائی کے باکس تھمائے اور اسی اثنا اسکاؤٹ نے چھاپہ مار کر مذکورہ باکس سمیت اندر رکھی نشہ آور گولیاں اور ڈرگز اور مذکورہ تینوں ملازمین کو دھر لیا، تحویل میں لیے ملزمین میں سے شبیر نے بتلایا کہ اس مال کو لانے کا کام انہیں بیگم پورہ علاقے کے اظہر نے دیا تھا، جب کہ ممبئی میں انہیں یہ مال ایک خاتون ایجنٹ نغمہ شیخ باجی سپلائی کرتی ہے، اور وہ یہاں آکر یہ مال سکندر کے سپرد کرتے ہیں، چھاپہ ماری کی اس کارروائی میں پولیس اہلکار و ملازمین نے انجام دی۔ فی الحال پولیس نے ٹریول بس کو اپنی تحویل میں لے کر شہر کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں جمع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اورنگ آباد میں اقلیتی طلبہ کے لیے مائناریٹی ٹریننگ اینڈ انسٹی ٹیوٹ کا قیام - Minority Training and Institute

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.