ETV Bharat / state

مرادآباد کی تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر کا اہتمام - holy month of Muharram 2024 - HOLY MONTH OF MUHARRAM 2024

مرادآباد میں واقع تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکرکا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ خطیب مفتی دانش القادری نے محرم الحرام کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

مرادآباد کی تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر
مرادآباد کی تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکر (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 11:40 AM IST

مرادآباد کی تاریخی لال مسجد میں محرم الحرام کی فضیلت اور شہدائے کربلا کا ذکرکا انعقاد (etv bharat)

مرادآباد: محرم الحرام کی پہلی تاریخ سے ہی مرادآباد کی مساجد میں بھی محرم الحرام کی عظمت کا ذکر شروع ہو جاتا ہے۔ یہاں کی تاریخی لال مسجد میں ہر سال ذکر شہدائے کربلا کی نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یکم محرم سے لے کر 10 محرم تک یہ سلسلہ بدستور جاری رہتا ہے جس میں بعد نماز عشاء ایک گھنٹے کے لیے محفل سجائی جاتی ہے۔اس میں علماء کرام ماہ محرم الحرام کی حرمت بیان کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں یکم محرم سے 10 محرم تک الگ الگ عنوان پر مبنی بیان کیا جاتا ہے جس میں مرادآباد اور اطراف سے کثیر تعداد میں لوگ لال مسجد کے اندرون پہنچ کر علماء کرام کے بیان کو سماعت فرماتے ہیں۔

خطیب مفتی دانش القادری نے کربلا کی نشست سے متعلق معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چودہ سالوں سے مرکزی جمعیت اہل سنت کے زیر اہتمام یکم محرم سے 10 محرم تک ذکر شہدائے کربلا کے نام سے محفل کا اہتمام کیا جاتاہے۔ اس میں ہر روز مختلف موضوعات پر بیان کیا جاتا ہے۔ نشست کا آغاز اللہ تبارک و تعالی اور اس کے رسول کے ذکر سے کیا جاتا ہے۔ تمام صحابہ کے ساتھ حضرت امام حسین کی شہادت کا تفصیلی ذکر اس محفل میں کیا جاتا ہے جس کا مقصد عوام کو شہدائے کربلا کی حقیقت اور اہل بیت کی محبت سے رو برو کرانا ہے۔

مفتی دانش نے بتایا کہ پوری دنیا میں محرم الحرام کے 10 ایام کو نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ یاد کیا جاتا ہے چونکہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں نواسہ رسول حضرت امام حسین نے کربلا کے میدان میں شہادت پائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کربلا کے واقعہ سے پہلے بھی محرم الحرام کی خاص فضیلت رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجمن گلدستہ ماتم کے بارہ ممبران ایوارڈ سے سرفراز کیے گئے

مفتی دانش نے ماہ محرم الحرام کے روزوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تبارک و تعالی نے يوم عاشورہ کے روزے کو خاص فضیلت عطا فرمائی ہے۔ رمضان المبارک کے فرض روزوں کے بعد نفلی روزوں میں یوم عاشورہ کے روزوں کو اعلیٰ مقام حاصل ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.