ETV Bharat / state

طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی

Lok Sabha Election قومی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی نگرانی کیلئے مرکزی ایجنسی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے متعدد مرکزی ایجنسیوں پر مشتمل ایک پورٹل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ تمام مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ ایک پورٹل بنایا گیا ہے۔اس کا مقصد انتخابات میں مالی بدعنوانی کو روکنا ہے۔

طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی
طاقت اور دولت کے ناجائز استعمال کو روکنے کیلئے مرکزی ایجنسیوں کی مدد لی جائے گی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 5, 2024, 9:03 PM IST

کولکاتا:چیف الیکشن کمشنر کی قیادت میں ایک فل بنچ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کے دورے پر تھا ۔ کمیشن نے منگل کو پریس کانفرنس سے پہلے 22 مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق ای ڈی یا محکمہ انکم ٹیکس جیسی مرکزی تفتیشی ایجنسیاں بھی انتخابات میں کالے دھن اور غیر قانونی لین دین کی نگرانی کریں گی۔

کمیشن نے منگل کو سیاسی جماعتوں کے بیانات اور شکایات کی سماعت کی۔ کل جماعتی میٹنگ میں ترنمول کانگریس سمیت کل آٹھ پارٹیوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس میں راجیو نے ان تمام شکایات کا تذکرہ کیا جو سیاسی جماعتوں نے کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پیسے کے ساتھ ساتھ غنڈوںکی طاقت کے استعمال کی بھی شکایات درج کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کی جانبداری برتنے سے متعلق بھی شکایت کی گئی ہے ۔کمیشن نے کہا کہ وہ ووٹنگ سے پہلے اور ووٹنگ کے بعد تشدد کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ راجیو نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو چھوڑ کر تمام جماعتوں نے اضافی مرکزی فورسز کا مطالبہ کیا ہے۔ انسپکٹرز سے بھی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ متحرک رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ

کمیشن نے کہا کہ اس بار ریاست میں 80,000سے زیادہ بوتھس پر ووٹنگ ہوگی۔ اس بار نئے ووٹرز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار ہے۔ راجیو نے کہا کہ ریاست کے کم از کم 50 فیصد بوتھوں کی نگرانی کے لیے براہ راست ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ کمیشن کے مطابق عام شہری بھی الیکشن سے متعلق کوئی شکایت ایپ کے ذریعے درج کراسکتے ہیں۔ راجیو نے کہاکہ الیکشن کمیشن آزادانہ اور پرامن انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔ انتخاب کو بنگال کا 14 واں پروان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ تہوار کے موڈ میں ووٹ دیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.