ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں بھیانک سڑک حادثے، آٹھ افراد ہلاک، 14 زخمی - West Bengal Road Accident - WEST BENGAL ROAD ACCIDENT

مغربی بنگال میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ 14 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کچھ عقیدت مند درشن کے لیے شیو مندر جا رہے تھے۔

مغربی بنگال میں بھیانک سڑک حادثے
مغربی بنگال میں بھیانک سڑک حادثے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 5:19 PM IST

سلی گڑی/بانکورہ: مغربی بنگال کے باگڈوگرا اور بنکورہ اضلاع میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں 8 افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کئی یاتری درشن کے لیے شیو مندر جا رہے تھے۔ خبر کے مطابق، باگڈوگرا میں مونی ٹی اسٹیٹ کے قریب آج (12 اگست) صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک شہری رضاکار سمیت 6 یاتری ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، مہلوکین کی شناخت پرہلاد رائے (28) ، گوبند سنگھ (22)، املیش چودھری (20)، کنک برمن (22)، پرنب رائے اور پداکانت رائے (28) کے طور پر کی گئی ہے۔

سڑک حادثہ کے وقت موقع پر موجود ہری پدا برمن نامی یاتری نے بتایا کہ وہ گاؤں کے کچھ لوگوں کے ساتھ جنگلی بابا کے مندر میں پوجا کرنے جا رہے تھے۔ اسی دوران قومی شاہرہ 31 پر ایک فور وہیلر کے ڈرائیور نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور پیچھے سے عقیدت مندوں کی بھیڑ کو ٹکر مار دی۔ جس میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو نارتھ بنگال میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک اور زخمی شخص نے دم توڑ دیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سلی گوڑی سب ڈویژنل کونسل کی اسسٹنٹ چیئرپرسن روما ریشمی ایکا موقع پر پہنچ گئیں۔ انہوں نے اس سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی دارجلنگ کے ایم پی راجو بستا نے بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

بنکورا سڑک حادثہ:

ایک اور سڑک حادثے میں، ایک تیز رفتار ٹرک نے یاتریوں کے ایک گروپ کو بنکورا ضلع کے چھٹنا علاقے میں سوسنیا پہاڑیوں کے قریب ٹکر مار دی، جس سے دو افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یاتریوں کا ایک گروپ سوسنیا پہاڑیوں سے پانی جمع کرنے کے بعد ہتگرام گاؤں واپس آ رہا تھا اور درمیان میں سڑک کے کنارے آرام کر رہا تھا کہ ایک ٹرک بے قابو ہو کر ان سے ٹکرا گیا۔

زخمیوں کو چھتنا سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران دو لوگ ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں کی شناخت تنموئے دتہ (30) اور وشال دتہ (28) کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں اندرا پور کے رہنے والے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.