ETV Bharat / state

ہندو اور مسلم اتحاد کے تحت احمدآباد میں عید ملن کا پروگرام - Eid Milan In Ahmedabad

Eid Milan Programme Held In Ahmedabad: احمدآباد کے قادری پارٹی پلاٹ میں گجرات ہائی کورٹ کے وکیل اور گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل کے رکن صوفی انور حسین شیخ کی جانب سے ایک عید ملن کا پروگرام رکھا گیا جس میں ہندو اور مسلم اتحاد کا دلکش منظر دیکھنے کو ملا۔

Eid Milan program under Hindu and Muslim solidarity in Ahmedabad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 5:19 PM IST

ہندو اور مسلم اتحاد کے تحت احمدآباد میں عید ملن کا پروگرام

احمدآباد: گجرات کے شہر احمدآباد میں گجرات اسٹیٹ وقف ٹریبونل کے رکن صوفی انور حسین شیخ کی جانب سے ایک عید ملن کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تعلق سے عید ملن کا اہتمام کرنے والی امان شیخ نے کہا کہ عید، مٹھاس، اتحاد، بھائی چارے اور خوشیاں بکھیرنے کا تہوار ہے۔ اس کے لیے آج ہم نے عید ملن کا پروگرام منعقد کیا۔ جس میں گجرات ہائی کورٹ کے وکیل، وقف بورڈ سے جڑے افراد اور سماجی کارکنان آئے۔ ہندو مسلم سبھی نے مل کر عید کی مباکباد پیش کی۔ یہاں ہم نے بھائی چارہ اور اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے سب مل کر رہیں دلوں میں خلوص پیدا ہو ایسا پیغام دیا۔
یہ بھی پڑھیں:

'بھائی چارہ سے ہی ملک میں امن وامان اور ترقی ممکن' - Eid Milan And Mushaira In Ahmedabad

اس موقع پر بی جے پی لیڈر رفیق لمڑا والا نے کہا کہ یہ عید ملن دلوں کو دلوں سے جوڑنے کا پروگرام ہے۔ یہ عید ایک ایسا پیغام جس میں گجرات کے دانشور اور اعلیٰ عہدے پر فائز عہدیداروں کی جانب سے مسلمانوں کے درمیان میں آکر اتحاد و محبت کا پیغام دیا گیا۔ اس اظہار محبت سے بھارت کو توڑنے والے اور نفرت پیدا کرنے والے لوگوں کو منہ توڑ جواب ملے گا۔
وہیں اس پروگرام میں آئے رائٹر ارویش کنتھاریہ نے کہا کہ اس عید ملن میں شریک ہو کر ہمیں بہت اچھا لگا۔ اس عید ملن کے پروگرام میں ہمارے عزیز دوستوں سے ملاقات بھی ہوئی۔ اس میں آکر ایسا لگا کہ ایسا پروگرام ہر جگہ ہونا چاہیے۔ ہمارے ملک میں فی الحال اتحاد و بھائی چارے کی بہت ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے یہ پروگرام رکھا گیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ ہم لوک سبھا انتخابات میں عوام سے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور ملک میں بھائی چارہ اور امن بنائے رکھنے کا پیغام دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.