اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں تنظیم انجمن جشن عیدمیلاد النبی گزشتہ 82 سالوں سے مسلسل یکم ربیع الاول سے 12 تاریخ تک عید میلاد النبی کا جشن منانے کے لیے "محمدی" بلڈنگ تعمیر کی گئی تاکہ جشن منانے میں کسی طرح کی دشواریاں پیش نا آئے۔
دنیا بھر میں ربیع الاول کا مہینہ مسلمان کے لیے خوشیوں کا باعث ہوتا ہے۔کیونکہ یہ مہینہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی یوم میلاد کا مہینہ ہے ملک بھر میں یکم ربیع الاول سے30 ربیع الاول تک پیغمبر اسلام کی ولادت کی خوشی کا جشن بڑے جوش جذبے عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
کئی مقامات پر اجتماعی خانے جلوس اور وعظ کا اہتمام کیا جاتا ہے،یہی سلسلہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بھی چل رہا ہے۔ یہاں ایک خوبصورت عمارت (رسول عربی) کے نام سے تعمیر کی گئی ہے جس کا نام ہے"محمدی"بلڈنگ جہاں 82 سالوں سے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک جشن بنایا جارہا ہے۔
دور حاضر میں اسلام اور اس کے رسول سے متعلق کچھ لوگ غلط فہمیاں پھیلا ئیجا رہی ہیں جس کے باعث سماج میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں لہذا مسلمانوں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام اور اس کے رسول کی سچی تصویر پیش کریں تاکہ غلط فہمیاں دور ہو اور بھائی چارے کو تقویت ملے یہی سچے عاشق رسول کی میلاد بھی ہوگی