ETV Bharat / state

قوم کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنا نہایت ضروری: شاہین گروپ - قوم

Education is Very important For Muslims: شاہین گروپ آف مینجمنٹ کے چیئرمین عبدالقدیر نے کہا ہے کہ قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا نہایت ضروری ہے۔ آج کے ماحول میں دعوتِ افطار میں غیر مسلموں کو مدعو کرنا، تقاریر وغیرہ کرنا ہی نہیں۔ بلکہ بھائی چارگی اور محبت کا پیغام دینے کی ضرورت ہے۔

It is very important to equip the nation with the jewel of education: Shaheen Group

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 1:56 PM IST

کریم نگر: شاہین گروپ آف مینجمنٹ کی جانب سے ضلع جگتیال تلنگانہ میں روبی فنکشن ہال میں شہر کے معزز و دانشوران ملت کے ساتھ منعقدہ خصوصی اجلاس سے شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے بانی و چیئرمین جناب عبدالقدیر نے اپنے خصوصی خطاب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کریم نگر اتنی بڑی مسلم آبادی والے علاقہ میں ایک بھی مسلم جونیئر و ڈگری کالج کا ادارہ نہ ہونا تعجب ہے اور اس جانب غور و فکر نہ کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ادارہ ایک ایک علاقہ کی حالت بدل سکتا ہے۔ الحمدللہ شاہین گروپ نے 30 سالوں میں وہ کام کیا ہے جو ملک میں آج ہزاروں مسلم ڈاکٹرس بنے ہیں۔ ریاست بیدر اور اطراف میں ادنیٰ معمولی پیشے سے وابستہ مسلم لیبر کے گھر میں دو ڈاکٹر، ہوٹل میں کام کرنے والے کے مکان میں دو انجینیر، چار ڈاکٹر، ڈرائیور اور قصاب کے بچے ڈاکٹر بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

'وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی جو تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ پر خرچ کرتی ہے'

انہوں نے کہا کہ وہی قوم کو زندہ رہنے کا حق ہے جو اپنی نسل اور تہذیب کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ لہٰذا تعلیم پر خرچ کریں۔ وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی جو اپنی اولاد کی تعلیم سے زیادہ شادی بیاہ کی رسموں پر فضول خرچ کرتی ہے۔ شادی خانوں میں رات دیر گئے 3 بجے تک جاگ کر وقت کو ضائع کررہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان سب مل کر تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور داعی بنائیں اور نسل کو طاقتور بنائیں۔ اپنے بچوں کو ڈاکٹر انجینیر بنانے کی خواہش رکھیں، لیکن وہیں پر اپنے ایصال ثواب کا بھی ذریعہ بنائیں۔
آج موبائل فون کی وجہ سے قوم و نسل کی 70 تا 80 فیصد صلاحیتیں ضائع ہورہی ہیں۔ اس کو بچانے کے لیے علاحدہ تعلیم کی ضرورت ہے۔ شاہین کا بنیادی مقصد ہی یہی ہے۔ وہ لوگ دھوکہ میں اور جھوٹے ہیں جو اپنی گھر کی تربیت کی فکر نہیں کرتے۔ گھر پر ماحول کا اثر ضرور پڑتا ہے۔ اپنی شناخت کو مٹانے نہیں بلکے شناخت اور کلچر کو محفوظ اور نسل کو بھی محفوظ کرنا ہی شاہین کا مقصد ہے۔ جو قوم آج ہم سے مخالفت کررہی ہیں وہ کل اپنی انڈسٹریز، فیکٹریز اور آفسوں کو ہمارے حوالے کریں گے۔ بشرط کہ ہم شارٹ کٹ اور مال پراکٹیز اور بغیر صلاحیت کے ڈگری وغیرہ کی کامیابی کے بجائے صلاحیت اور مہارت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں۔
آج ہمیں نفرتوں کو ختم کرنا ہے۔ بھائی چارگی پیدا کرنا ہے اور داعی بنانا ہے۔ دعوتِ افطار میں غیر مسلموں کو مدعو کرنے تقاریر وغیرہ کرنا ہی نہیں۔ بلکہ بھائی چارگی اور محبت کا پیغام دینے کی خواہش کی ضرورت ہے۔ سو سال نفرتوں کے ذریعہ وہ طاقتور ہوئے سو سال میں حالات بدل سکتے ہیں۔ ہم صرف 20 سال میں محبت کے ذریعہ حالات بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم یتیم بچوں اور حفاظ کے لیے فیس میں نصف رعایت ہے۔ کریم نگر میں 30 سے زائد طلبا کے لیے مواقع ہیں۔ استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔ انہوں نے جگتیال کے لیے بھی شاہین گروپ کی خدمات کو وسعت دینے اور ان کی نگرانی میں ڈی پی ایس اسکول آگے لے جانے کا تیقن دیا۔ اس موقع ڈاکٹر عبدالقدیر کی شال پوشی سے تہنیت پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.