رانچی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ایک بار پھر جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 27-31 جنوری کی تاریخ دی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی مرضی کے مطابق اس کے لیے تاریخ طے کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے ای ڈی افسران نے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی تھی۔ تقریباً سات گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی کی ٹیم وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے باہر آئی تھی۔ وزیراعلی سے ای ڈی نے بڑگئی علاقہ میں ڈی اے وی باریاتو کے پیچھے واقع 8.46 ایکڑ اراضی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔ وزیر اعلیٰ سے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے حاصل کی گئی جائیداد کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ای ڈی کی جانب سے وزیراعلی ہیمنت سورین کو دوسرا سمن
جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنٹ سورین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے اس سے پہلے سات مرتبہ نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم وہ ای ڈی کی نوٹسز کو نظر انداز کرتے رہے۔ ای ڈی نے ساتویں مرتبہ نوٹس بھیجنے کے بعد کہا کہ یہ آخری موقع ہے۔ وزیراعلی نے ای ڈی کی کاروائی کو مودی حکومت کی سیاسی سازش قرار دیا ہے۔ اپوزیشن کے مختلف رہنما مودی حکومت پر مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کا الزام عائد کرتی ہیں۔
یو این آئی مشمولات