ETV Bharat / state

مہو موئترا کو ای ڈی کا تیسرا سمن - summons To Mahua Moitra - SUMMONS TO MAHUA MOITRA

ED summons Mahua Moitra انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ترنمول کانگریس کی رہنما اور سابق رکن پارلیمان مہوا موئترا فیما معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے جمعرات کو دہلی طلب کیا ہے۔ سابق رکن پارلیمان کو اس سے قبل دو بار ای ڈی کی جانب سے نوٹس جاری کی جا چکی ہے۔

مہو موئترا کو ای ڈی کا تیسرا سمن
مہو موئترا کو ای ڈی کا تیسرا سمن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 27, 2024, 3:48 PM IST

کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 28 مارچ کو فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ (فیما) کی خلاف ورزی کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے ترنمول کانگریس کی رہنما مہوا میترا اور تاجر درشن ہیرانندنی کو تازہ سمن جاری کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بدھ کو اس کی اطلاع دی۔ ای ڈی کی طرف سے مہوا مؤترا کو جاری کی گئی یہ تیسری سمن ہے۔

49 سالہ ترنمول کانگریس کی بے باک رہنما مہوا موئترا کو قبل ازیں مرکزی ایجنسی نے پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا۔ مہوا موئترا کو گزشتہ دسمبر میں مبینہ غیر ذمہ دارانہ رویے کے الزام میں لوک سبھا سے معطل کر دیا گیا تھا۔ ان کی پارٹی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کرشنا نگر پارلیمانی حلقہ سے دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر سی بی آئی کی شکایت کی

گذشتہ سنیچر کو سی بی آئی کی جانب سے منی ایکسچینج کیس میں کولکاتا، کرشنا نگر اور کریم پور میں واقع ان کی چار رہائش گاہوں پر چھاپہ ماری مہم چلائی گئی تھی۔ سی بی آئی کی کارروائی کے خلاف مہوا موئترا نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی۔ کرشنا نگر پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کی امیدوار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر لوک سبھا انتخابات سے سی بی آئی کی کارروائی پر اعتراض کا اظہار کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.