ETV Bharat / state

ڈرائیور نے ٹول پلازہ کی ملازمہ پر گاڑی چڑھا دی. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل - MEERUT TOLL PLAZA VIRAL VIDEO - MEERUT TOLL PLAZA VIRAL VIDEO

ضلع میرٹھ کے پرتا ہور تھانہ علاقے میں واقع کاشی ٹول پلازہ پر فیس کو لے کر توتو میں میں کے درمیان ایک ڈرائیور نے ٹول پلازہ کی ایک ملازمہ پر گاڑی چڑھا دی، ملازمہ شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آئی۔

ڈرائیور نے ٹول پلازمہ کی ملازمہ پر گاڑی چڑھا دی. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ڈرائیور نے ٹول پلازمہ کی ملازمہ پر گاڑی چڑھا دی. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 11:50 AM IST

ڈرائیور نے ٹول پلازمہ کی ملازمہ پر گاڑی چڑھا دی. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (etv bharat)

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پرتا پور تھانہ علاقے میں واقع کاشی ٹول پلازہ پر گزشتہ روز ایک سنسی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ پرتاپور کے کاشی ٹول پلازہ پر فاسٹیگ میں بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹول پلازہ پر کام کرنے والی خاتون ملازمین نے گاڑی روک دی۔ اس دوران ٹول پلازہ کی سپروائزر منیشا چودھری گاڑی کے سامنے کھڑی ہو کر ڈرائیور سے ٹول کی رقم ادا کرنے کو کہا۔ اس کے بعد ملزم کار ڈرائیور منیشا کو سامنے سے ٹکر مارتے ہوئے اسے گھیسٹا۔منیشا کو شدید زخمی حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ٹول پلازہ پر ملازمہ پر گاڑی چڑھانے کا ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آئی.کاشی ٹول پلازہ کے منیجر پرمود دھنکر کہتے ہیں۔
جس طرح ایک خاتون سپروائزر کو گاڑی نے ٹکر ماری وہ شرمناک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محض 160 روپے کے لیے خاتون پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اس پر جلد از جلد ایکشن لیا جائے۔ پولیس کو پورے معاملے کی سی سی ٹی وی فٹیج کی جانکاری دے دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کاپر لمیٹڈ کی کولیہان کان میں بڑا حادثہ، لفٹ گرنے سے کئی مزدور پھنس گئے، 8 کو بچا لیا گیا - KOLIHAN COPPER MINE ACCIDENT

اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ پرتاپور پولیس اسٹیشن کے انچارج جے کرن سنگھ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر کار کے نمبر کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.