ETV Bharat / state

بی جے پی لوک سبھا انتخابات 2024 میں ہار سے خوفزدہ: سید ناصر حسین - کانگریس لیڈر سید ناصر حسین

Dr. Syed Naseer Hussain on BJP راجیہ سبھا کے رکن اور کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر سید نصیر حسین نے کہا کہ الیکٹورل بانڈز کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد بی جے پی 2024 کے عام انتخابات میں ہار سے خوفزدہ ہے۔

بی جے پی 2024 الیکشنَ کی ہار سے خوفزدہ ہے: سید ناصر حسین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 1:13 PM IST

بی جے پی 2024 الیکشنَ کی ہار سے خوفزدہ ہے: سید ناصر حسین

بنگلورو: راجیہ سبھا کے رکن اور کانگریس کے ترجمان ڈاکٹر سید نصیر حسین نے بی جے پی کو گھیرا اور سوال کیا کہ الیکٹورل بانڈز کے ذریعے بی جے پی کو بھاری رقم کس نے دی؟ اس کی تحقیقیات ہونی چاہیے۔ ناصر حسین نے کہا کہ برسوں سے کانگریس پارٹی الیکٹورل بانڈز کو غیر پائیدار قرار دیتی آرہی ہے اور پارٹی اس موضوع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ پی ایم نریندرہ مودی کی قیادت میں حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن جمہوریت میں اس کا فیصلہ عوام کرے گی اور 2024 کے پارلیمنٹ الیکشنز میں عوام بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرے گی اور انڈیا اتحاد کی کامیابی یقینی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست تلنگانہ کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جائیں گے: ریونت ریڈی

ناصر حسین نے کہا کہ مودی حکومت 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے۔ اس لیے وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سی بی آئی اور محکمہ انکم ٹیکس جیسی سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے تاکہ اپوزیشن کے سیاستدانوں کو ہراساں اور بلیک میل کر کے انہیں بی جے پی میں شامل ہونے پر مجبور کیا جا سکے۔ کانگریس کے رہنما نصیر حسین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو اس کے وعدے یاد دلاتے ہوئے کہا 15 لاکھ ابھی تک نہیں دیے گئے، 2 کروڑ نوکریاں نہیں دی گئیں، ایس سی/ ایس ٹی اور اقلیتی طلباء کو اسکالرشپ نہیں دی گئی، کسانوں سے کئے گئے وعدے بشمول ایم ایس پی پورے نہیں ہوئے۔ اس طرح کے بہت سارے وعدے جھوٹے نکلے جس سے عوام پریشان ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.