ETV Bharat / state

کیا آپ کے بچے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں - Two Minor Detained

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 1:37 PM IST

بنگلورو میں سائبر سیل نے دو نابالغوں کو حراست میں لیا ہے، جبکہ ایک کو گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ تینوں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے لڑکیوں کی تصاویر لیتے تھے، انہیں فحش تصویروں میں تبدیل کرتے تھے اور پھر جعلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے تھے۔

کیا آپ کے بچے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کریں، تو ہوشیار ہو جائیں! فحش تصاویر میں تبدیل ہو سکتا ہے
کیا آپ کے بچے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کریں، تو ہوشیار ہو جائیں! فحش تصاویر میں تبدیل ہو سکتا ہے ((IANS Photo))

کرناٹک میں بنگلورو کے نارتھ ایسٹ ڈویژن کے سائبر کرائم سیل نے دو نابالغوں کو حراست میں لیا ہے، جبکہ ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تینوں ملزمان سوشل میڈیا پر لڑکیوں اور نابالغوں کی تصاویر کو فحش شکل دے کر دوبارہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے تھے۔پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق تینوں ملزمین کو بنگلورو کے باگلورو میں ملزم کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ تین ملزمان میں سے دو نابالغ ہیں، اس لیے انہیں جوونائل کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حال ہی میں ملزم نے ایک نابالغ لڑکی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر لی اور اسے فحش انداز میں تبدیل کیا۔ اس کے بعد اسے جعلی اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا گیا۔ معاملہ سامنے آنے پر اس سلسلے میں شکایت درج کرائی گئی اور اس کی بنیاد پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں:بہار: شیخ پورہ میں گرمی کا قہر، درجنوں طالبات بے ہوش ہو گئیں، اسکول انتظامیہ کے ہاتھ پیر پھول گئے - Heat Wave In Sheikhpura

تینوں ملزمان میں سے ایک کالج میں پڑھتا ہے جبکہ باقی دو اسکول میں پڑھتے ہیں اور تینوں دوست ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی تصاویر کھینچتا تھا، انہیں فحش انداز میں مورف کرتا تھا اور سوشل میڈیا پر پھیلاتا تھا۔ پولیس حکام نے مشورہ دیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو موبائل فون دینے سے پہلے سوچ لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.