علیگڑھ : انڈین یونین مسلم لیگ 1974 کی طرح ایک بار پھر اپنی سیاست کی شمع روشن کرنے کے لئے ضلع علیگڑھ پہنچی جہاں ایک ڈسٹرکٹ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر (رکن پارلیمنٹ, ملاپورم حلقہ, کیرالہ) نے کی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر محمد متین خان نے بتایا گزشتہ ایک ماہ میں ریاست اتر پردیش میں یہ دوسری ڈسٹرکٹ کانفرنس ہے جس کو کرنے کے بعد ہم یہ بتانا چاہتے ہیں یہ ایک بار پھر مسلم لیگ کا علیگڑھ میں آغاز ہے جس طرح 1974 میں مسلم لیگ کا ریاست اتر پردیش میں آغاز ہوا تھا اسی طرح آج تعلیم کے شہر سے بحال ہو رہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا جلد مسلم لیگ ملک میں چل رہی ظلم, ناانصافی, بربریات اور نفرت کی سیاست کرکے ہندو مسلم بھائی چارے کو ختم کرنے کی کوشش کو ختم کرکے پیار ومحبت کی شمع روشن کرنے کے لئے ہم یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا آنے والے اسمبلی انتخابات میں مسلم لیگ بھی اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی کیونکہ ہم بھی ایک سیاسی جماعت ہیں, مسلم لیگ کے تین راجیہ سبھا اور دو راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ہیں اور اگلے انتخابات میں 70 سے 80 سیٹوں پر ہم دعوہ پیش کریں گے۔
رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر (رکن پارلیمنٹ, ملاپورم حلقہ, کیرالہ) نے بتایا آج کی میٹنگ اچھی رہی جس کو ہمنے آن لائن ممبرشپ پروگرام کے تحت رکھا تھا, مسلم لیگ کی ممبر شپ کے لئے آن لائن ممبرشپ مہم شروع کی ہوئی ہے جس میں ہمیں بہت اچھا رسپونس مل رہا ہے اور ہمنے مستقبل میں ہونے والے انتخابات کے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ ڈسٹرکٹ کانفرنس چودھری فارم، منظور گڑھی بائی پاس روڈ، علی گڑھ میں ہوئی جس میں پروفیسر عارف الاسلام (ریٹائرڈ پروفیسر (اے ایم یو), عظیم حسین خان (ضلعی صدر), لطف رضا (ریاستی نائب صدر), فیضان الٰہی (مہانگر ادھیاکش), محمد مبین خان(ریاستی صدر) سمیت پارٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔