ETV Bharat / state

ضلع انتظامیہ نے جمعیت علما علی گڑھ کی خدمات کی ستائش کی - Jamiat Ulama Aligarh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 18, 2024, 10:34 PM IST

Administration appreciated services of Jamiat Ulama عید گاہ شاہ جمال علی گڑھ میں عید الاضحی کی دونوں نمازیں اطمینان و سکون کے ساتھ ادا ہونے پر ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لیا وہیں جمعیت علماء علی گڑھ کی جانب سے 22؍ نوجوانوں کو بطور رضاکار مقرر کیا گیا تھا.

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ: عید الاضحی کی نماز کے دوران رضاکاروں کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ہر کسی کی زبان پر ہے کہ آج بھی جمعیت علما کی پکڑ مسلمانوں کے درمیان مضبوط ہے اور ہمارے علما وقت اور حالات کی نزاکت کو بہ خوبی جانتے، سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ نماز کے درمیان نالے سے گندہ پانی نکلنے کی وجہ سے نمازیوں کو کافی پریشانی ہوئی تھی لیکن اسکے باوجود بھی رضاکاروں نے ہر اعتبار سے عوام کو سمجھائے رکھا اور اس درمیان ضلع انتظامیہ نے گندے پانی پر کنٹرول کر لیا تھا۔
جمعیت کے رضاکار محمد ذیشان قریشی نے بتایا کہ سبھی رضاکاروں کی قیادت مفتی محمد اکبر قاسمی کر رہے تھے انہوں نے اپنے انتظامی صلاحیتوں سے انتظامیہ کا بھی دل جیت لیا۔ وہیں جمعیت کے رضا کار محمد امیر حسین نے کہا کہ یہ انکا پہلا موقع تھا جب وہ رضا کار بنے, انہوں نے کہا کہ علما کو آج بھی ملت عزت و احترام سے دیکھتی ہے۔ رضاکار محمد شانور نے کہا کہ اس کام سے ہمیں سماجی خدمات کی ٹریننگ بھی ملی ہے۔ وہیں محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے علما اکابرین میں مینجمنٹ کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔
نائب صدر جمعیت علماء شہر علیگڑھ مولانا محمد اسلم نے کہا حالات کو دیکھتے ہوئے صدر جمعیت علما علی گڑھ مفتی محمد اکبر قاسمی کا عید گاہ میں جمعیت کے رضاکار مقرر کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ دانشمندانہ قدم تھا رضاکاروں کی خدمات کو دیکھتے ہوئے عید الضحٰی کی نماز کا انعقاد پرسکون ماحول میں کرانے کے لئے عید گاہ شاہ جمال کمیٹی کے ممبران، ضلع انتظامیہ علی گڑھ ایس ڈی ایم، ایس پی سٹی ، سی او فرسٹ نے بھی جمعیت علماء شہر علی گڑھ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا بلکہ ان کے جذبہ کو دیکھتے ہوئے ستائش بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.