احمدآباد: گجرات میں احمدآباد کے اسکول میں نیا ایڈمیشن لینے والے پہلی جماعت کے لیے داخلے کا جشن منایا جا رہا ہے۔ ایسے میں احمدآباد کے بہرام پورا میں بہت ہی غریب بچے آباد ہیں۔ ان کے پاس اسکول کی اشیا خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں اور بہت سے بچے اسکول بھی نہیں جاتے۔ انہیں اسکول روزانہ آنے کی ترغیب دینے اور بچوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے بہرام پورہ اردو اسکول نمبر 6 میں سنجر سیوا سمیتی کی جانب سے اسکول کے بچوں میں اسکول بیگ، نوٹ بک، واٹر بیگ اور سلیٹ جیسی مفید چیزوں کی تقسیم کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اس میں 350 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ اسکول کو یہ سب چیزیں سنجر سیوا کمیٹی نے دی تھیں۔ اس پروگرام میں سنجر سیوا سمیتی کے رضوان پٹیل، شبانہ بانو پٹیل، کرن پاٹل، ریحان پٹیل اور حمزہ پٹیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنجر سیوا سیمتی کے رکن رضوان پٹیل نے کہا کہ ہم تمام بچوں کو ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور آنے والے وقت میں اس طرح کے سماجی کاموں میں ہر طرح سے مدد کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔ یہ بچے بہت متوسط اور غریب گھر سے آتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے غریب طلبا کے پاس اسکول کی ضروری اشیاء خریدنے تک کے پیسے نہیں ہیں۔ اسی لیے انہیں اسکول آنے میں ہی کافی مرتبہ دقت محسوس ہوتی ہے اور وہ اسکول بھی چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے بچے اسکول نہ چھوڑیں اور ریگولر اسکول کو آئیں۔ اس کے لیے ہم نے بچوں کو اسکول بیگ اور تمام طرح کے اسکول کٹ گفٹ کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: