گیا: بہار کے گیا اور اورنگ آباد پارلیمانی حلقے کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ گیا پارلیمانی حلقے میں اس دوران گیا ضلع کے معزز شخصیات نے بھی اپنے بوتھوں پر پہنچ کر حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ حالانکہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں کوئی وی آئی پی یا وی وی آئی پی نہیں ہوتا تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ کچھ ایسی شخصیات بھی ہوتی ہیں جن کو ووٹنک کرتے دیکھ کر عام لوگوں کا حوصلہ بڑھتا ہے۔ ان میں جوش پیدا ہوتا ہے اور وہ بھی پرجوش ہو کر اپنے حق کا استعمال کرنے کے لیے پہنچتے ہیں۔
گیا میں درج حرارت مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور شدید گرمی اور سخت تپش والی دھوپ لہر کے دوران بھی لوگ ووٹنگ کرنے پہنچ رہے ہیں۔ اس میں عام و خاص سبھی ہیں، ووٹ کرنے کے بعد ایسی کچھ شخصیات نے ای ٹی وی بھارت اُردو کو انگلی پر نشان دیکھا کر اپنی تصویر بھیجی ہے۔ جن میں ضلع گیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم بھی ہیں جو اپنی اہلیہ کے ساتھ گیا کالج میں ووٹ کرنے پہنچے تھے جبکہ انکے علاوہ گیا کے ایس ایس پی آشیش بھارتی ، مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع عارفین شمسی، کانگریس اقلیتی سیل جھارکھنڈ کے انچارج عمیر احمد خان، جے ڈی یو کے ایم ایل سی آفاق احمد خان جو انوگرہ کالج میں ووٹ کرنے پہنچے تھے۔ انکے علاوہ جے ڈی یو کے ہی رہنماء مولانا عمر نورانی ، شیتل پرساد یادو، گیا آر جے ڈی کے اُمیدوار کمار سر و جیت ، بی جے پی کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار کے علاوہ درجنوں افراد ہیں جنہوں نے ووٹ کرنے کے بعد اپنی تصویر شیر کی ہیں۔
واضح ہوکہ ضلع گیا میں شدید گرمی کا اثر ہے ،صبح میں ووٹر پر جوش تھے اور کئی بوتھوں پر قطاریں لگی تھیں لیکن بارہ بجے سے لہر اور دھوپ کی وجہ سے زیادہ تر بو تھوں پر بھیڑ ختم ہوگئی تھی اب شام میں پھر سے قطاریں لگ سکتی ہیں۔