ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل، ملزم نے قتل کے بعد خودکشی کرلی - KILLING of FIVE PEOPLE IN SARANGARH - KILLING OF FIVE PEOPLE IN SARANGARH

بلودا بازار سے ملحقہ ضلع سارن گڑھ بِلائی گڑھ میں ملزم نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

KILLING FIVE PEOPLE IN SARANGARH
چھتیس گڑھ: ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا قتل (Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 4:10 PM IST

چھتیس گڑھ: بلودا بازار سے متصل سارنگڑھ میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کے قتل کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔ قتل کی اطلاع کے بعد پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ ساتھ ہی قاتل نے خودکشی بھی کر لی ہے۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

غور طلب ہے کہ یہ پورا معاملہ تھانہ سلیحہ کا ہے۔ یہاں کے تھار گاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو ہتھوڑے اور چاقو سے حملہ کرکے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ قاتل مقتول کا پڑوسی بتایا جارہا ہے، جس نے قتل کے بعد خودکشی کرلی۔ فی الحال اس قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ وہیں اس واقعہ کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ گاؤں والوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس کے علاوہ پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔ اس قتل کے بعد پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔ غور طلب ہے کہ تھار گاؤں بلودا بازار، مہاسمند اور سارنگڑھ-بلی گڑھ اضلاع کا سرحدی علاقہ ہے۔ تھار گاؤں مہاسمند ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 22 کلومیٹر دور، سلیحہ تھانے کے علاقے میں واقع ہے۔ یہ علاقہ سارنگڑھ بلی گڑھ میں آتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.