ETV Bharat / state

دیویندر یادو کو دہلی کانگریس کا نیا صدر مقرر کیا گیا - Delhi Pradesh Congress Committee - DELHI PRADESH CONGRESS COMMITTEE

President of Delhi Pradesh Congress Committee کانگریس پارٹی نے دیویندر یادو کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر مقرر کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ یادو پنجاب میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج کے طور پر بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 8:46 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر یادو کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کردیں۔ وینو گوپال نے بتایا کہ مسٹر یادو پارٹی کے پنجاب امور کے انچارج ہیں اور دہلی کانگریس صدر کے عہدہ کے ساتھ ساتھ وہ پنجاب کانگریس کے انچارج بھی رہیں گے۔

کانگریس پارٹی نے کہا کہ یادو پنجاب میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے انچارج کے طور پر بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ پارٹی نے یہ اعلان دہلی کانگریس کے سربراہ ارویندر سنگھ لولی کے استعفیٰ دینے کے چند دن بعد منگل کو جاری ایک پریس بیان میں کیا۔ قابل ذکر ہے کہ لولی نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد اور پارٹی کے دہلی کے جنرل سکریٹری اور دہلی امور انچارج کے ساتھ اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ لولی نے ہفتہ کو پارٹی سربراہ ملکارجن کھرگے کو اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پارٹی کے ساتھ مزید اور چلنے کے قابل نہیں سمجھتے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کی ایک وجہ AAP کے ساتھ اتحاد کو بتایا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.