علیگڑھ : لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز 26 اپریل کو ضلع علیگڑھ میں56.57 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی جس کے دوران ایک ووٹنگ ای وی ایم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی شخص نے ای وی ایم میں علیگڑھ سے بی جے کے امیدوار ستیش گوتم کو ووٹ ڈالا ہے اور کمل کی پرچی بھی نکلی ہے۔ ضلع علیگڑھ سے آزاد امیدوار پنڈت کیشو دیو نے صحافیوں کو بتایا علی گڑھ میں کل لوک سبھا انتخاب کی ووٹنگ ہوئی جس میں وہ خود بھی امیدوار تھے, وائرل ویڈیو تھانہ بننا دیوی کے علاقے انڈین پبلک اسکول, ٹی وی ایس شوروم کے سامنے کا ہے, بوتھ پر ووٹروں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے حامیوں نے ای وی ایم میں ووٹ ڈالنے کا ویڈیو بنایا ہے۔ جس میں پرچی صاف دکھائی دے رہی ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ یہ واٹس ایپ، انسٹاگرام اور ٹویٹر پر بھی وائرل ہوا ہے، جس کی وجہ سے آزاد ہندوستان میں جمہوریت کا قتل ہوا ہے۔ ووٹ کی رازداری کو پامال کیا گیا اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی۔ یہ سب بھارتیہ جنتا پارٹی کے کہنے پر ہوا ہے۔ اس سے انتخابات متاثر ہوئے ہیں، لوگوں نے اس ویڈیو اور تصویر کو دیکھ کر بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہوگا، جس کی وجہ سے دوسرے امیدواروں کو بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
آزاد امیدوار نے مزید بتایا وائرل ویڈیو کے خلاف کل میری شکایت پر علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تھانہ بننا دیوی میری مقدمہ درج کروایا تھا جو اس بات کا صبوط ہے کی ووٹ ڈالتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔ اسی لئے میری درخواست ہے کہ علیگڑھ کا لوک سبھا انتخاب کو منسوخ کیا جائے ورنہ میں الہ آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ انصاف کے لئے جاؤنگا۔ اس لئے میرا ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سے مطالبہ ہے کہ اس الیکشن کو منسوخ کیا جائے۔ الیکشن کمیشن اور صدر جمہوریہ کو بھی اس سے متعلق میمورنڈم لکھے گئے ہیں۔