ETV Bharat / state

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا آغاز - حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ

Delhi State Haj Committee: دہلی کے آصف علی روڈ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترمیں خصوصی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا ۔ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے آج اس خصوصی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔

Delhi State Haj Committee
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں حاجیوں کے لیے میڈیکل کیمپ کا آغاز
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 5, 2024, 8:02 PM IST

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے یہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے، جس میں حج ۔ 2024 کے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین حج کے لیے خصوصی سہولت فراہم ہوگی ۔

اس موقع پر حج کمیٹی میں موجود عازمین حج اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے مناسک حج پر جانے والے تمام عازمین حج کے نام پیغام میں محترمہ کوثر جہاں نے کہا کہ اب کسی بھی عازمین حج کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر کسی پرائیویٹ یا دیگر اسپتالوں میں مہنگے داموں اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروانا پڑے گا۔

تمام عازمین، آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں واقع حج کمیٹی کے دفتر میں آکر ایک ہی چھت کے نیچے اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں اور یہاں موجود دہلی حکومت کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے کھولے گئے اس خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کی وزارتِ اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے۔

عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام قسم کی طبی جانچ یعنی سی بی سی، کے ایف ٹی، بلڈ شوگر، سینے کا ایکسرے مشہور کمپنی ہیلتھین کی جانب سے کیے جائیں گے جبکہ حاجیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دہلی حکومت کے ڈائریکٹوریٹ برائے صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی ٹیم جاری کرے گی اور یہ سروس صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

عارفی نے یہ بھی بتایا کہ اس سال حج 2024 کے لیے دہلی میں کل 4082 حج درخواستیں موصول ہوئی تھیں جن میں کل 3016 افراد کو ڈیجیٹلائزڈ رینڈم سلیکشن کے ذریعے منتخب کیا گیاہے جبکہ کل 1066 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ اس سال کل 139054 عازمین حج سرکاری کوٹے سے پورے ہندوستان سے سفر حج کے لیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پورے ہندوستان میں کل 20 حج امبارکیشن پوائنٹس ہیں جن میں سے دہلی کا اندرا گاندھی ہوائی اڈہ سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے اور یہاں سے اس سال تقریباً 22000 عازمین حج روانہ ہونگے اور انہیں ہر طرح کی مقامی سہولیات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کرے گی۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.