ETV Bharat / state

عمر خالد کی درخواست ضمانت ایک بار پھر سے مسترد - court rejects Umar Khalid bail

Delhi court rejects Umar Khalid's bail application دہلی کی کرکڑڈوما عدالت نے منگل کے روز 2020 دہلی فسادات سازشی کیس میں جے این یو کے سابق طالب علم رہنما عمر خالد کی ضمانت کی درخواست کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 3:48 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو 2020 کے دہلی فسادات کیس کے سلسلے میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم عمر خالد کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ضمانت دینے سے انکار کر دیا. عمر خالد گذشتہ 4 برس سے جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں اسی بنیاد پر انہوں نے دیگر ملزمان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی تھی.

دہلی کی کرکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپائی نے عمر خالد کی یہ دوسری باقاعدہ ضمانت کی درخواست خارج کی ہے. اس سے قبل، ٹرائل کورٹ نے مارچ 2022 میں ان کی پہلی درخواست ضمانت کو مسترد کیا تھا. عمر خالد کے اہل خانہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ کی دفعہ 437 کے تحت یو اے پی اے کی دفعہ 43 ڈی (5) کے ساتھ پڑھی جانے والی درخواست سپریم کورٹ سے راحت کی درخواست واپس لینے کے بعد کرکڑڈوما کورٹ میں داخل کی تھی.

عمر خالد ستمبر 2020 سے سلاخوں کے پیچھے قید ہیں، انہیں شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کی بڑی سازش میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا تھا. سماعت کے دوران عمر خالد کے وکیل نے دلیل دی تھی کہ ان کے خلاف دہشت گردی کا کوئی مقدمہ نہیں بنایا گیا اور دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں ان کا نام دہرایا گیا ہے.

دہلی پولیس کا الزام ہے کہ عمر خالد نے 2020 میں 23 مقامات پر احتجاج کا پہلے سے منصوبہ بنایا تھا جس کے سبب فسادات ہوئے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.