ETV Bharat / state

دہلی ایکسائز پالیسی کیس: سی ایم کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، آج عدالت میں پیشی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 8:24 AM IST

Delhi Excise Policy Scam: اروند کیجریوال کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ کی سیشن کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ خصوصی جج راکیش سیال نے کجریوال کو کل یعنی 16 مارچ کو ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔

Arvind Kejriwal
Arvind Kejriwal

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو عدالت سے شدید دھچکا لگا ہے۔ راؤز ایونیو کورٹ کی سیشن عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے دائر کی گئی شکایات کی بنیاد پر کیجریوال کو جاری سمن پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ یعنی اب انہیں عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ نے نچلی عدالت کے جاری کردہ سمن کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے کیجریوال کو پیش ہونے کے لیے 16 مارچ یعنی آج کا وقت دیا ہے۔ اس پر کیجریوال نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ انہیں ذاتی طور پر عدالت میں حاضر ہونے سے استثنیٰ دیا جائے۔ ان کی عرضی پر دہلی کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی۔ خصوصی جج راکیش سیال نے جمعہ کی شام فیصلہ سنایا۔

سماعت کے دوران کیجریوال کے وکیل رمیش گپتا نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 197 کے تحت اجازت لینی ہوگی۔ کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے اجازت لینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے دوسرا سمن جاری کرنے سے پہلے پہلا سمن جاری کرتے وقت کیجریوال کے جواب پر غور نہیں کیا۔

پیشی سے عین قبل عرضی دائر

ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے اے ایس جی ایس وی راجو نے کہا کہ عرضی پیشی سے ٹھیک پہلے داخل کی گئی ہے۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ بار بار سمن جاری کرنے کے بعد بھی وہ پیش نہیں ہوتے۔ راجو نے کہا کہ 16 مارچ کو پیش ہونے کا حکم بہت پہلے کا تھا۔ تب گپتا نے کہا کہ ہم صرف پیشی سے استثنیٰ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سمننگ ٹرائل ہے اور اس کیس میں زیادہ سے زیادہ سزا ایک ماہ قید یا جرمانہ یا دونوں ہیں۔

کیجریوال کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کا مطالبہ

گپتا نے کہا کہ درخواست ای ڈی نے نہیں بلکہ ایڈیشنل میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے تفتیشی افسر نے داخل کی ہے۔ تفتیشی افسر نے ذاتی حیثیت میں درخواست دائر کی ہے۔ ہم صرف کیجریوال کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی اپیل کر رہے ہیں۔ وہ صرف کیجریوال کو عدالت میں بلا کر پبلسٹی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر راجو نے کہا کہ ہم پبلسٹی نہیں چاہتے۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں نے پولیس کی حفاظت میں میری رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا: کیجریوال

مرکزی حکومت سی اے اے لا کرہندوستان میں دراندازوں کے داخل ہونے کو قانونی بنا رہی ہے، کیجریوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.