ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے گورنر کے قافلے کی کار حادثے کا شکار - بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس

West Bengal Governor convoy in Delhi قومی دار الحکومت دہلی میں مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے قافلے کی کار حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ تاہم اس حادثے میں کسی کے ہلاک کیا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

West Bengal Governor convoy
West Bengal Governor convoy
author img

By ANI

Published : Feb 14, 2024, 7:50 AM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس کے قافلے کو منگل کو قومی دارالحکومت میں ایک نجی کار نے ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گورنر مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سندیشکھلی میں جاری پیش رفت کے بارے میں معلومات دینے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ سے ملنے جا رہے تھے۔ پولیس اہلکار نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع اندرپوری پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ہوئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویسٹ) وچیترا ویر نے کہا کہ "ابھی تک کسی کو کسی قسم کے نقصان یا چوٹ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دوسری گاڑی (جس نے گورنر کی ایسکارٹ گاڑی کو ٹکر ماری) کی شناخت کر لی گئی ہے۔ تفصیلی پوچھ گچھ کی جائے گی"۔ سندیشکھلی میں ترنمول کانگریس کے مفرور لیڈر شیخ شاہ جہان اور ان کے ساتھیوں پر ہراسانی کا الزام لگانے والی مقامی خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ ٹی ایم سی رہنما شاہ جہاں 5 جنوری کو سندیشکھلی میں ای ڈی اور سی اے پی ایف کے اہلکاروں پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی ایم سی رہنما کے گھر پرچھاپہ ماری کے دوران ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ

یہ بھی پڑھیں:جب رکن اسمبلی منورنجن بیوپاری کو ترنمول کانگریس نے اپنے حلقہ انتخاب میں نہ جانے کامشورہ دیا

گورنر نے پیر کی صبح سندیشکھلی کا دورہ کیا اور وہاں کی کچھ مقامی خواتین سے بات چیت کی، جنہوں نے جنسی ہراسانی کی اپنی خوفناک کہانیاں بیان کیں۔ وہ پیر کی شام ہی نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ نئی دہلی میں منگل کو ہونے والے اس واقعے کی وجہ سے اس بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہے کہ آیا اس واقعے کا سندیشکھلی کی پیش رفت پر گورنر کے اقدامات سے کوئی تعلق ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.