ETV Bharat / state

دہلی بجٹ 2024: کیجریوال حکومت کا ہر خاتون کو فی ماہ ایک ہزار روپے دینے کا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 1:39 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 2:31 PM IST

Delhi Govts 10th Annual Budget: اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ آتشی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ اب وزیر اعلیٰ مہیلا سمان یوجنا کے تحت ہر خاتون کو ہر ماہ ایک ہزار روپے ملیں گے۔ یہ رقم 18 سال سے زیادہ عمر کی تمام خواتین کو دی جائے گی۔

atishi announces new scheme for women in delhi budget

نئی دہلی: دہلی حکومت کا 10واں سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے دہلی کے وزیر خزانہ آتشی نے بڑا اعلان کیا ہے۔ آتشی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مہیلا سمان یوجنا کے تحت 18 سال سے زیادہ عمر کی سبھی خواتین کو فی ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس اعلان کے بعد تمام اراکین اسمبلی نے ایوان میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔

دہلی کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت نے پیر کو دہلی کے لیے 76 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا، کیجریوال حکومت نے آخری بار 2023-2034 میں دہلی کے لیے 78 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا تھا۔ اس بار تقریباً 2 ہزار کروڑ روپے کم ہوئے ہیں۔ اس دوران وزیر آتشی نے مہیلا سمان یوجنا کے تحت دہلی کی تمام خواتین کو ماہانہ 1000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ خواتین کی بہبود اور بااختیار بنانے کے لیے 2024-2025 کے بجٹ میں مکھیا منتری مہیلا سمان یوجنا کے تحت 2 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جیسے ہی اس اسکیم کا اعلان ہوا تمام ممبران اسمبلی نے ایوان میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ ممبران کھڑے ہو کر نعرے لگا رہے تھے۔ وزیر آتشی نے مزید کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کی 933 لڑکیوں نے NEET کا امتحان پاس کیا ہے اور 123 لڑکیوں نے JEE کا امتحان پاس کیا ہے۔ ہماری بسوں میں روزانہ تقریباً 11 لاکھ خواتین مفت سفر کرتی ہیں۔ 2019 سے اب تک اروند کیجریوال نے دہلی میں خواتین کو 153 کروڑ بار بسوں میں مفت سفر کرنے کی آزادی دی ہے۔

ان خواتین کو فوائد ملیں گے:

  • خواتین کا دہلی کی ووٹر بننا ضروری ہے۔
  • انکم ٹیکس ادا کرنے والی خواتین کو یہ فائدہ نہیں ملے گا۔
  • کسی دوسری پنشن اسکیم میں شامل خواتین کو یہ فائدہ نہیں ملے گا۔
  • سرکاری خواتین ملازمین کو یہ فائدہ نہیں ملے گا۔

اس اسکیم کے اعلان کے بعد ایم پی سواتی مالیوال نے دہلی کی تمام خواتین کو مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Delhi Budget کیجریوال حکومت نے اپنے بجٹ میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی

Last Updated : Mar 5, 2024, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.