ETV Bharat / state

دہلی: ہوا کے معیار میں قدر بہتری، سازگار ہوائیں حالات کو بہتر بنانے میں مددگار - DELHI AIR QUALITY

آج دہلی کی ہوا کے معیار میں قدرے بہتری دیکھی گئی۔ ہفتہ کو ایئر کوالٹی انڈیکس 277 ریکارڈ کیا گیا۔

دہلی: ہوا کے معیار میں قدر بہتری، سازگار ہوائیں حالات کو بہتر بنانے میں مددگار
دہلی: ہوا کے معیار میں قدر بہتری، سازگار ہوائیں حالات کو بہتر بنانے میں مددگار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2024, 3:53 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں موسمی بیورو کے ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ موافق ہواؤں کی وجہ سے ہفتہ کی صبح قومی دارالحکومت میں ہوا کا معیار کچھ بہتر ہوا ہے۔ تاہم اعداد و شمار کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کو 'خراب' زمرے میں درجہ بندی کیا گیا۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (CPCB) کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 9 بجے دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 227 تھا جبکہ ایک روز قبل جمعہ کی صبح AQI 281 تھا۔ اس سے پتہ چلا ہے کہ آج صبح ہوا کا معیار تقریباً 50 پوائنٹس بہتر تھا۔

وہیں جمعہ کی شام 4 بجے تک 24 گھنٹے کا حاصل کردہ ڈیٹا کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس 270 تھا۔ اسی طرح ایک ہفتہ کے اعداد و شمار کے مطابق چار دنوں تک ہوا کی کوالٹی 'انتہائی خراب' رہنے کے بعد گذشتہ دنوں میں کچھ بہتری ظاہر ہوتی ہے۔ منڈکا اور آنند وہار اسٹیشنوں میں ہوا کی کوالٹی سے متعلق ریکارڈس سے پتہ چلا ہے کہ یہاں ہوا کا معیار 'انتہائی خراب' زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی: ہوا کا معیار انتہائی آلودہ

واضح رہے کہ صفر تا 50 کے درمیان AQI کو 'اچھا'، 51 تا 100 'اطمینان بخش'، 101 تا 200 معمولی غیر صحت مند، 201 اور 300 'خراب'، 301 اور 400 'انتہائی خراب'، اور 401 اور 500 کو 'شدید' سمجھا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.