ETV Bharat / state

ایس ٹی ایف پولیس کی زیر حراست این ڈی پی ایس کے مطلوب ملزم کی موت

Death of NDPS wanted accused in STF police custody تھانہ سانگی پور علاقے کے لکھہرہ گاوں کا رہائشی اجے سنگھ لکھنو کے تھانہ گومتی نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمہ کا مطلوب تھا، اسے گرفتار کرکے لال گنج لے جایا جارہا تھا کہ راستہ میں اس کی موت ہوگئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 10:23 PM IST

پرتاپ گڑھ : اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع میں ایس ٹی ایف پولیس ٹیم کے ذریعہ اتوار کی سہ پہر این ڈی پی ایس ایکٹ کے مطلوب ملزم کو اس کے گھر لکھہرہ تھانہ سانگی پور سے گرفتار کر لے جاتے وقت مشتبہ حالات میں اس کی موت ہوگئی ۔اہل خانہ نے ایس ٹی ایف پولیس پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی سنجے رائے نے اتوار کی شب بتایا کہ تھانہ سانگی پور علاقے کے لکھہرہ گاوں کا رہائشی اجے سنگھ عرف شکتی سنگھ 42 لکھنو کے تھانہ گومتی نگر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے مقدمہ کا مطلوب تھا ،جس کو آج سہ پہر ایس ٹی ایف پولیس ٹیم اس کے گھر سے حراست میں لے کر لکھنو جارہی تھی کہ لال گنج پہونچنے پر اس کی حالت خراب ہوگئی ،تو علاج کے لئے مقامی ہسپتال لایا گیا ،جہاں ڈاکٹروں نے میڈیکل کالج ریفر کر دیا ،وہیں میڈیکل کالج پہونچنے پر ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا ۔متوفی امراض قلب کا مریض تھا ۔

پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے قبضے میں لیا ،پوسٹمارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد موت کا سبب معلوم ہوسکے گا ۔ادھر اہل خانہ ایس ٹی ایف پر قتل کا الزام عائد کر رہے ہیں ۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.